وی آئی پی کلچر کے خلاف احتجاج نوکری لے ڈوبا

چند روز قبل وی آئی پی کلچر کو بے نقاب کرنے اور اس کے خلاف احتجاج کرنے والے ارجمند اظہر حسین کو نوکری سے فارغ کردیا ہے۔ نجی کوریئر کمپنی نے ارجمند اظہر کو کوئی بھی وجہ بتائے بغیر ہی گھر روانہ کر دیا ہے ۔

ارجمند اظہر نے گزشتہ دنوں رحمان ملک اور مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کی وجہ سے پی آئی اے پرواز میں تاخیر کے باعث طیارے میں پیش آنے والے واقعے کی وڈیو بنائی تھی-
 

image


ارجمند اظہر کا کہنا ہے کہ ان پر کسی قسم کا سیاسی دباؤ نہیں ڈالا گیا لیکن موجودہ نظام میں عام آدمی کی کوئی اوقات نہیں۔ نوجوانوں کو نظام بدلنے کیلئے کام کرنا ہوگا۔

ارجمند اظہر نے امید ظاہر کی ہے کہ اب قوم خاموش نہیں رہے گی اور جو کام انہوں نے اکیلے کیا تھا وہی کام اب کروڑوں لوگ کریں گے۔

ارجمند اظہر ایک نجی کوریئر کمپنی میں نوکری کرتے تھے اور چند روز قبل وہ اسی پرواز کے ذریعے کراچی سے اسلام آباد جارہے تھے جس کے ذریعے رحمان ملک اور مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی رمیش کمار کو اسلام آباد پہنچنا تھا-
 

image

دونوں حضرات کی آمد سے قبل پرواز نہ چل سکی اور یہ دونوں حضرات ڈھائی گھنٹے کی تاخیر سے پرواز میں داخل ہوئے جس پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا- جس کے نتیجے میں رمیش کمار اور رحمان ملک کو پرواز ہی چھوڑنا پڑ گئی۔

اس سارے واقعے کو ارجمند اظہر نے ریکارڈ کر لیا جس کے نشر ہونے کے بعد رحمان ملک اور رمیش کمار کو وضاحتیں دینا پڑ گئیں تھی۔
YOU MAY ALSO LIKE:

The man, who blew whistle on the sordid VIP culture in the country, has been sacked from job by his company that sent him home without assigning any reason. Arjumand Azhar became the bellwether of change by standing up to VIP culture and by videotaping the politicians who caused a PIA flight to be delayed.