انجیر کے فائدے

انجیر کا نام آپ نے سن رکھا ہو گا بلکہ بہت سے دوستوں نے اس کو کھایا بھی ہو گا۔یہ ایک خشک میوہ دار پھل ہے۔اﷲ تعالیٰ نے اس پھل میں حیاتین ،کیلشیم،فولاد اور فاسفورس کی کافی مقدار اس میں رکھی ہوئی ہے۔بہت سارے دوستوں کو اس کے فوائد سے واقفیت نہیں ہو گی۔پاکستان کے اکثر شہروں میں یہ تازہ نہیں ملتا لیکن خیبر پختونخواہ میں تازہ مل سکتا ہے ۔اس پھل کو خشک کر کے ایک رسی میں پرو لیا جاتا ہے جس سے یہ زیادہ عرصہ تک کارآمد رہ سکتا ہے۔جس کے بے شمار فائدے ہیں ۔آج انہی فائدوں کو میں نے اپنے آرٹیکل میں لکھنے کے لئے چنا ہے۔امید کرتا ہوں کہ دوسرے مضامین کی طرح یہ مضمون بھی آپ کو پسند آئے گا۔اس کا ذائقہ بہت لزیز ہوتا ہے۔انجیر کی تاثیر گرم ہوتی ہے۔اس خشک پھل کے اندر چھوٹے چھوٹے بے شمار دانے بھرے ہوتے ہیں جن کو چبانے کا اپنا ہی ایک مزہ ہے۔

انجیر کا ذکر قران پاک میں ہے جس میں ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ نے فرمایا کہ یہ پھل جنت کا پھل ہییہ نہایت فائدہ مند اور اکسیر ہے۔اسی لئے اس پھل کی اہمیت بڑھ جاتی ہے کہ یہ انسانی صحت اور بیماریوں کے لئے بے حد مفید ہے۔اور یہ میوہ انسان کے لئے خدا تعالیٰ کی طرف سے بہت بڑی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے۔اس کو چبا چبا کر کھانے سے پیٹ کی بیماریاں ،معدے سے متعلق عوارض،پیشاب کی بیماریاں،جگر اور سانس،دمہ اور پھیپڑوں کی کئی بیماریاں کا علاج ہو جاتا ہے۔نزلہ و زکام اور کھانسی کی صورت میں اس کو چبا چبا کر کھائیں۔

انجیر میں ایسے اجزاء شامل ہیں جو صحت بخش ہیں جو موٹاپے لانے کا باعث بن سکتے ہیں۔میرے ایسے دوست جو دبلا پن کا شکار ہیں اور موٹے ہونے کے خواہشمند ہیں ان کو چاہیئے کہ روزانہ انجیر کھائیں۔دبلے پن سے نجات حاصل ہو گی۔تلی کے ورم میں روزانہ پانچ سے چھ عدد انجیر کھائیں۔اگر انجیر کو اپنی روز مرہ غذا کے ساتھ باقاعدگی سے کھایا جائے تو فالج کا خطرہ کم سے کم ہو جاتا ہے۔باقاعدہ کھانے سے پھوڑے پھنسوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ اس کو مثانہ،گردے اور پتے کی پتھری میں کھانا بھی مفید رہتا ہے۔لیکن ایسی صورت حال ہو تو اپنے قریبی ڈاکٹر یا ماہر طبیب سے مشورہ ضرور کر کے پھر کھائیں۔انجیر کا استعمال بلڈ پریشر کو نارمل کرنے میں مدد گار ہوتا ہے۔کیونکہ یہ نالیوں میں خون کو جمع ہونے سے روکتا ہے۔اس کے علاوہ انجیر بواسیر میں بھی فائدہ مند ہے اور قبض کو رفع کرتا ہے۔اس کو کھانے سے آنتوں کی صفائی ہو جاتی ہے۔آنتوں کی صفائی کے لئے تازہ انجیر کھائے جائیں تو بہتر رہتا ہے۔

انجیر کیلشیم سے بھر پور ہے اس لئے یہ ہڈیوں کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔اس کے علاوہ سرطان اور دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔یہ نہ صرف شوگر کے مریضوں کے لئے مفید ہے بلکہ خون میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے۔اگر اس کا مسلسل استعمال کیا جائے تو جوڑوں کے دردوں سے بھی نجات مل جاتی ہے۔اگر پھوڑے ہوں تو انجیر کو دودھ میں پکا کر پھوڑے پر باندھ دیں۔اس سے پھوڑا پھٹ جائے گا اور بہت جلدٹھیک ہو جائے گا۔میرے بہت سے دوست اس پھل کو جانتے تو ہوں گے لیکن اس کے فوائدکے بارے میں نہیں جانتے ہوں گے۔امید ہے کہ آپ اس پھل کے فوائد سے آشنا ہو گئے ہوں گے۔انشااﷲ پھر کسی نئے موضوع کے ساتھ حاضر ہوں گا۔لائیک کرنا نہ بھولیں۔شکریہ۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1829181 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More