چینی بھکاری مزے میں٬ شاہانہ طرزِ زندگی

چین نے جہاں ایک جانب زندگی کے ہر شعبے میں ترقی کی ہے وہی دوسری طرف چین کے بھکاریوں نے بھی اپنے طرزِ زندگی کو ایسا شاہانہ بنا رکھا ہے کہ جسے دیکھ کر باقی دنیا کے بھکاری یقیناً شرما جائیں-

آپ مانیں یا نہ مانیں لیکن یہ حقیقت ہے کہ چین کے بھکاری انتہائی شاہانہ طرزِ زندگی گزارتے ہیں-
 

image


ایک چینی اخبار کے مطابق چینی پیشہ ور بھکاریوں کی آمدن ماہانہ 14 سے 15 ہزار ڈالر تک ہوتی ہے اور وہ اپنی اتنی بڑی کمائی کا استعمال بھی خوب کرتے ہیں-

چینی بھکاری مہنگی ترین دکانوں سے شاپنگ کرتے ہیں٬ ناشتہ میں انتہائی اعلیٰ فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس سے برگر کھاتے ہیں٬ دوپہر کے کھانے میں گائے کے گوشت ڈشز اور دیگر اشیا کو شامل کیا جاتا ہے٬ شام کی چائے میں تربوز اور آئس کریم کھانا پسند کرتے ہیں جبکہ رات کو بھی کسی فائیو اسٹار ہوٹل کی جانب رخ کیا جاتا ہے-
 

image

ان حقائق سے پردہ اٹھانے والے چینی اخبار نے اپنے انکشافات کے ثبوت کے طور پر چینی علاقے زینگ ژاؤ کے 3 سینیر بھکاریوں کے شاہانہ طرزِ زندگی کی تصاویر بھی شائع کی ہیں-
 

image

یہ بھکاری اپنا کام بھی انتہائی لگن کے ساتھ کرتے ہیں اور کام کے دوران ایسے بیمار اور لاچار دکھائی دیتے ہیں کہ جیسے ان سے زیادہ مظلوم کوئی اور نہیں-
YOU MAY ALSO LIKE:

A group of beggars in Zhengzhou, China, are enjoying a lavish lifestyle at five-star hotels as well as shopping at high-end branded shops, reported Nanyang Siang Pau.