پاکستان کا احساس کریں

پاکستان کااحساس ہر شہری کو ہے ہر کوئی اسکی سلامتی،تحفظ،ترقی،خوشحالی کے علاوہ تمام نیک دعائیں کرتا جبکہ دہشت گردی ،مہنگائی،بد امنی،قتل و غارت گری اورسیاستدانوں کی پر خطر کارستانیوں کے شر سے پناہ مانگ رہاہے ملک پاکستان کے عوام تین وقت کی روٹی سے تنگ آگئے ہیں غریبوں کا کس کو کتنا خیال ہے؟ ہماری تحریر میں اس پر کچھ نہ کچھ نظر آئے گا، ہر کوئی قتدار قائم رکھنے یا اقتدار میں آنے کے لئے حیلے بہانے کر رہا ہے۔اسلام آباد میں دھرنے والوں نے ملک کی کیا خدمت کی؟ اسکی تفصیل تو کوئی ماہر معیشت ہی بتائے گالیکن میرے جیسا انسان تویہی جانتا ہے کہ اقتدار میں آنے کی حوس نے متضاد نظریات کے باوجود لندن میں قادری اور عمران کو خفیہ میٹنگ کرنے پر مجبور کیا اس میٹنگ کی حقیقت سے قوم کو با خبر کرنے والوں نے قوم رپر بہت بڑا احسان کیااور ملک کی خدمت کی ہے ۔طاہر القادری کی کینیڈا کی پر صحت فضاؤں ،ہواؤں سے لاتعلقی اور بنی گالہ کے آرام دہ بیڈ سے جدا ہونے سے عمران خان صاحب کومجبور پاکستان کے دکھ نے کیا کہ اقتدار نہ پانے کے دکھ نے ۔۔۔شاہ محمود قریشی کے بھائی اور جاوید ہاشمی نے جو انکشافات کئے انھیں کسی قیمت پر رد نہیں کیا جا سکتا اتنا کچھ ہونے کے باوجود عمران اور قادری صاحب کی نام نہاد عوام سے محبت کم نہیں ہو پا رہی وہ یہ چاہتے ہیں کہ جلدی جلدی سے میاں نواز شریف وزارت اعظمی سے استعفی دیں،حکومت ختم ہو اس طرح ہمارا رعب دبدبہ تمام جماعتوں پر بیٹھ جائے گا ہم جو کہیں گے وہ ہی ہو گا ہمارے اقتدار میں آنے کی راہ بھی ہموار ہو جائے گی یعنی جمہوری آمریت ہماری چل پڑے گی، سچ تو یہ ہے کہ میاں نواز شریف کے استعفے نے ان دھرنالیڈران کو خوار کر کے رکھ دیا ہے کیونکہ میاں صاحب نے بھی حد کر دی ہیاستعفی مانگ مانگ کر یہ تھک گئے مگر میاں صاحب بھی ڈٹے رہے ڈٹیں کیوں نہ ساری جمہوریت کی داعی جماعتیں ان کے ساتھ ہیں جمہوریت کی کشتی کا بچانے کے لئے۔۔۔ اب تو الٹی میٹم ،دھمکیاں آنا بھی بند ہو گئی ہیں انکے چہروں پر مایوسی نمایاں دیکھی جا سکتی ہے ان بیچاروں کو ہر روز مایوسی ہوتی ہے جب رات کو دھواں دار تقریریں کر کے یہ لوگ اپنے کروڑوں کے قیمتی ،پرآسائش کنٹینروں میں اس امید کے ساتھ سوتے ہیں کہ شائد ہماری تقریر کے خوف سے میاں نواز شریف استعفی دے دیں گے؟مگر ہر صبح ان کو مایوسی ہوتی ہے ہر مرتبہ نواز شریف صاحب کی طرف سے یہی سننے کو ملتا ہے کہ میں اٹھارہ کروڑ کا وزیراعظم ہوں پانچ ہزار کے کہنے پر استعفی نہیں دونوں گا لیکن پھر بھی یہ لوگ وہیں بیٹھے ہیں کہ شائد استعفے کی کرامت ظہور پذیر ہو جائے شرکائے دھرنا تھک گئے ہیں بلکہ مایوس ہوگئے ہیں بات ڈنڈوں سوٹوں کی جنگ تک پہنچ گئی ہے جسکا نظارہ گذشتہ شب ساری قوم نے دیکھا ۔اب تو با ت مطالبات سے گر کر یہاں تک آگئی کہ ہمیں کوئی ہماری عزت و وقار کے ساتھ یہاں سے رخصت کرے اگر دھرنے کے قائدین اس حقیقت کو محسوس نہیں کر رہے تو آئندہ چند روز تک خود اس کا مشاہدہ کر لیں گے کیونکہ حالات جیسے تیسے بھی ہوں میاں نواز شریف استعفی دینے کے موڑ میں نہیں ہیں جنید جمشید صاحب کا مشورہ بھی میاں صاحب نے نہیں ماناماب تو دعا ہی کی جا سکتی ہے کہ میاں صاحب کو اﷲ تعالی اگر جنرل (ر) ایوب خان والی غیرت دے دے کہ لوگوں نے ایک بار کہا کہ ایوب کتا تو ایوب خان صاحب نے یہ کہ کر استعفی دے دیا کہ کتا انسانوں پر حکومت نہیں کرسکتا ،خیردھرنا طویل کرنے سے ملک کو معاشی طور پر مزید مفلوج تو کیا جا سکتا ہے انھیں اقتدار نہیں مل سکتا بلکہ انکی غلط پالیسیوں کی وجہ سے انکی جماعتوں کے ساتھ انکا ذاتی شخصی معیا ر بھی بری طرح مجروح ہوا ہے اب تو کے پی کے جہاں خان صاحب کی حکومت ہے کے وزیراعلی کی تلاش کیلئے اشتہارات دینے کی بات بھی شروع ہو گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق دھرنوں کی وجہ سے ہمارے سابقہ تحریر کردہ نقصان کے علاوہ بین الاقوامی فنڈز میں اڑھائی ارب ڈالرز کی کمی ہوئی ۔چینی صدر کو دورہ ملتوی کروایا انہی دھرنابرادری نے ۔۔۔ چینی صدر نے 34ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنی تھی ملک کو اتنا بڑانقصان ہو جسکا اندازہ کرنا مشکل ہے ۔اب چینی صدر بھارت کا دورہ کرکے سرمایہ کاری کا اعلان کر چکے ہیں ۔۔۔کتنی شرم کی بات اور دکھ کا مقام ہے کہ لاکھوں پاکستانی اسوقت سیلاب کی وجہ سے کھروں سے بے گھر ،بے روزگار ،دھر دھر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو چکے ہیں اور اسلام آباد کی دھرنا برادری ہر روز جشن مناتی ہے اور باقاعدہ اعلان کے ساتھ جشن مناتی ہے۔۔۔۔ عمران خان اور قادری صاحب کایہ کیسا احساس ہے اہل وطن کیلئے جوتھرکتے جسموں کے ساتھ ناچتے ،گاتے ،(ولے نی ٹور مجاجن دی) کی دھن پر رقص کرتے خود ساختہ شیخ الاسلام کی داد کے ساتھ جشن منا یاجا رہا ہے؟انسانیت سے عاری ایسے اعلانات،اقدام و حرکات انکی مستقبل کی سیاست کو ختم کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گیاگر یہ کامیابی چاہتے ہیں تو انھیں چاہیے کہ دھرنے ختم کر کے سیلاب زدگان کی مدد کا اعلان کریں یہ علان دھرنے سے راہ فرار اختیار کرنے کا بہترین محفوظ راستہ ہے ۔۔ ۔ ۔ مزید عمران خان کی طرف سے الاعلان قادیانی ہونے کا دعوی کرنے والے شخص کو اقتدار میں آکر وزیر خزانہ بنانے کا اعلان ان کے عزائم اور پوزیشن کا اظہار ہے کے سیاست کے ساتھ دینی اعتبار سے تحریک انصاف کہاں کھڑی ہے؟اس اعلان کے بعد اہلیان ایمان کو چاہئے کہ عمران خان کی قادیانیت نوازی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے عمران خان کو اس عمل بد سے روکے اگر باز نہیں آتے تو ان کو پاکستان میں سیاسی اعتبار سے تنہا کردے کیونکہ قادیانی اسلام اور پاکستان کے کھلے دشمن ہیں اور نبی اکرم ﷺ کی ختم نبوت کے منکر ہونے کی وجہ سے 295.c ایکٹ کے تحت غیر مسلم اقلیت ہیں ان نبی ﷺ کے دشمنوں کو اہم عہدوں پر براجمان کرنا اسلام اور پاکستان سے بغاوت کے مترادف ہے ۔کسی رہنما نے سچ ہی کہا ہے کہ دھرنوں کا مقصد پاکستان کو فلاپ کر کے ایٹمی صلاحیت سے محروم کرنا ہے۔ایٹمی پاکستان ہی تو دنیا ئے کفر کیلئے سب سے بڑا الم اور دکھ ہے جسے ختم کرنے کے لئے لا تعداد حملے ہو چکے ہیں شائد حالیہ دھرنے بھی انہی حملوں کو کہیں تسلسل نہ ہو۔۔۔۔۔ ۔
Ghulam Abbas Siddiqui
About the Author: Ghulam Abbas Siddiqui Read More Articles by Ghulam Abbas Siddiqui: 264 Articles with 244377 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.