سب سے لمبا بچہ٬ عمر 5 سال قد 5 فٹ 7 انچ

کرن سنگھ کی عمر ابھی صرف 5 سال ہے اور اس کم عمری میں ہی اس کا قد 5 فٹ اور 7 انچ تک جاپہنچا ہے جو کہ ایک انتہائی حیران کن امر ہے- بات یہیں ختم نہیں ہوتی بلکہ اس بچے کا نام تو 2008 میں ہی ایک لمبے اور وزنی بچے کے طور پر گںیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرلیا گیا تھا-
 

image


بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ کے رہائشی 2008 میں اس بچے کا وزن 7 کلو جبکہ قد 2 فٹ سے زائد تھا اور اس قد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے-

کرن کے والد کا بھی قد 6 فٹ اور 6 انچ ہیں جبکہ والدہ کا قد والد سے بھی اونچا ہے یعنی 7 فٹ اور 2 انچ ہے- کرن کی والدہ 2012 تک سب سے انڈیا کی سب سے لمبی خاتون ہونے کا اعزاز بھی رکھ چکی ہیں-
 

image

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ کرن ایک صحت مند بچہ ہے اور اسے کسی قسم کے بھی طبی مسائل کا سامنا نہیں ہے-
 

image

کرن کا خواب ہے کہ وہ ایک پروفیشنل باسکٹ پلئیر بنے-
YOU MAY ALSO LIKE:

He's just five-years-old but Karan Singh is already 5ft 7in tall. Karan, made it into the Guinness Book of World Records in 2008 for being the tallest and heaviest baby, weighing a whopping 7kg and measuring over 2ft - and he hasn't stopped growing since.