مقصود حسنی اور سائینسی ادب

شعر ادب سے متعلق‘ کسی شخص کا‘ مختلف سائینسز پر قلم اٹھانا‘ ہر کسی کو عجیب محسوس ہو گا‘ اور اس پر‘ حیرت بھی ہوگی۔ پروفیسر مقصود حسنی کے قلم سے‘ یہ بھی بچ نہیں پائے۔ انہوں نے نفسیات سمیت‘ دیگر سائینسز سے متعلق امور پر بھی لکھا ہے۔

آج شمسی توانائی کی پروڈکٹس مارکیٹ میں آ گئی ہیں۔ انہوں نے تو ١٩٨٨ میں‘ اس کے تصرف کا مشورہ دیا تھا‘ اور اس موضوع پر سیر حاصل گفت گو بھی کی تھی۔ آج وہ خود بھی اس سے استفادہ کر رہے ہیں۔ اپنے ہاتھ سے‘ ایک بلب بھی نہ لگانے والا شخص‘ خرابی کی صورت میں‘ خود ہی درستی کے لیے میدان میں اترتا ہے۔ اس وقت تھیوری کا شخص پریکٹیکل ہو جاتا ہے۔

یہ ہی نہیں‘ کینسر ایسے مہلک مرض سے متغلق‘ ان کا لمبا چوزا‘ کئی حصوں پر مشتمل مقالہ‘ سکربڈ ڈاٹ کام پر موجود ہے۔ اس مقالے کے کچھ حصے‘ دو قسطوں میں‘ اردو خط میں‘ اردو نیٹ جاپان پر‘ پڑھنے کو مل جاتے ہیں۔ ان کا ایک مضمون‘ جو ڈینگی سے متعلق ہے‘ اردو نیٹ جاپان پر جلوہ افروز ہے۔

سرور عالم راز صاحب ایسے عالم فاضل شخص نے‘ انہیں ایسے ہی‘ ہر فن مولا قرار نہیں دیا تھا۔ ان کے ایسے مضامین میں بھی‘ ادبی چاشنی موجود ہوتی ہے۔ اس لیے سائینسز سے متعلق‘ ان کی تحریروں کو‘ سائینسی ادب کا نام دیا جا سکتا ہے۔ دستیاب چند مضامین کی فہرست درج ہے۔ کوشش کرنے سے‘ ممکن ہے‘ اور مضامین بھی مل جائیں۔

١- مردہ اجسام کے خلیے اپنی افادیت نہیں کھوتے ---- روزنامہ مشرق لاہور ١٨ مئی ١٩٨٧
٢- اعصابی تناؤ اور اس کا تدارک ---- رورنامہ امروز ٩ مئی ١٩٨٨
٣- احساس کمتری ایک خطرناک عارضہ --- رورنامہ امروز لاہور یکم اگست ١٩٨٨
٤- شمسی تواتانئی کو تصرف میں لانے کی تدبیر ہونی چاہیے ---- رورنامہ امروز لاہور ١٨ ستمبر ١٩٨٨
٥- عالم برزخ میں بھی حرکت موجود ہے --- ہفت روزہ جہاں نما لاہور ٨ مارچ ١٩٨٩
٦- انسان تخلیق کائنات کے لیے پیداکیا گیا ہے --- روزنامہ مشرق لاہور ٢ اپریل ١٩٨٩
٧- ممکنات حیات اور انسان کی ذمہ داری ---- روزنامہ وفاق لاہور ٧ اپریل ١٩٨٩
٨- علامہ المشرقی کا نظرہءکائنات ---- ہفت روزہ الاصلاح لاہور ٥ مئی ١٩٨٩
٩- کیا انسان کو زندہ رکھا جا سکتا ہے ---- روزنامہ امروز لاہور ٦ اپریل ١٩٩٠
١٠- کینسر حفاظتی تدبیر اور معالجہ

١١- اردو نیٹ جاپان ----- ڈینگی حفاظتی تدبیر اور معالجہ
قاضی جرار حسنی
About the Author: قاضی جرار حسنی Read More Articles by قاضی جرار حسنی: 3 Articles with 2156 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.