مقصود حسنی اور اردو زبان

قاضی جرار حسنی

پروفیسر مقصود حسنی کا اردو سے جنم جنم کا پیار ہے۔ اس کی ترویج و ترقی کے لیے زندگی بھر کوشش کی۔ افسانہ‘ شاعری‘ مزاح‘ لسانیات‘ تنقید‘ تحقیق‘ مشرق و مغرب کے شعر و ادب‘ تراجم وغیرہ پر کام تو کیا ہی ہے‘ لیکن اس کے نفاذ کے لیے بھی کوششیں کی ہیں۔ اس کے لیے‘ اردو سوسائٹی پاکستان قائم کی‘ درخواستیں گزاریں‘ علما سے فتوے لیے‘ قراردادیں منظور کروائیں‘ مقتدرہ حلقوں سے رابطے کیے‘عدالت دیکھی‘ پتا نہیں کیا کچھ کیا۔

ان تمام باتوں سے ہٹ کر‘ اردو کے بارے مضامین تحریر کیے۔ یہ مضامین جہاں اردو کی تاریخ سے متعلق ہیں‘ وہاں اردو کے ابلاغی دائرے پر بھی‘ روشنی ڈالتے ہیں۔ ان مضامین میں اردو کے لسانی نظام پر بھی گفتگو کی گئی ہے۔ ان مضامین میں دیگر زبانوں سے تقابلی صورت بھی ملتی ہے۔ تقابل میں ابلاغ‘ آوازوں کا نظام اور اس زبان کی لچک پذری کو باطورخاص‘ زیر بحث لایا گیا ہے۔ ان تینوں کے تحت اردو کو اس قابل بتایا ہے‘ کہ وہ انسانی رابطے کی زبان‘ بننے کی اہلیت رکھتی ہے۔

پروفیسر مقصود حسنی نے‘ اس کے تینوں رسم الخط پر بھی گفتگو کی ہے۔ انہوں نے خواندگی کی صورتوں پر بھی گفتگو کی ہے۔ دلائل سے ثابت کیا ہے‘ کہ اردو اپنے لسانی نظام اور آوازوں کی کثرت کے حوالہ سے‘ دنیا کی بہتریں زبان ہے۔ اسے استعمال میں آنے کے حوالہ سے‘ چینی کے قریب قریب کی زبان قرار دیا۔

انہوں نے اپنے مضامین میں‘ انگریزی کے لسانی نقائص پر بھی گفتگو کی ہے۔ آوازوں کی کمی اور نقائص کو بھی صرف نظر نہیں کیا۔ ان کی تحریریں اخبارات و رسائل میں چھپنے کے علاوہ‘ انٹرنیٹ پر بھی موجود ہیں۔ دستیاب پچاس تحریروں کی فہرست درج خدمت ہے۔ ہر عنوان تحریر کی نوعیت و حیثیت کو واضح کر رہا ہے۔ اب مضامین کی فہرست ملاحظہ ہو۔

١- اردو کی ترویج کا ترجیحی بنیادوں پر اہتمام لازم ہے روزنامہ امروز لاہور ٦ ستمبر ١٨٨٧
٢- اردو کو اپنا مقام کیوں نہیں ملا روزنامہ مشرق لاہور ١٧ جون ١٩٨٩
٣- انگریز کی اردو نوازی کیوں روزنامہ امروز لاہور ٢٤‘ ٢٥‘ ٢٦‘ ٢٧ جولائی ١٩٩٠
٤- اردو کا تاریخی سفر روزنامہ جہاں نما لاہور ٢ دسمبر ١٩٩٠
٥- سرسید تحریک نے اردو کو مسلمانوں کی زبان کا درجہ دیا روزنامہ مشرق لاہور ٢٧ جنوری ١٩٩١
٦- اردو اور عصری تقاضے روزنامہ جہاں نما لاہور ١٩- اگست ١٩٩١
٧- اردو کی ترقی آج کی ضرورت روزنامہ وفاق لاہور ١٨ مارچ ١٩٩٢
روزنامہ مشرق لاہور ١ اپریل ١٩٩٢
٨- اردو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مسلمانوں کی اپنی زبان روزنامہ وفاق لاہور ١٧ مارچ ١٩٩٢
٩- اردو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عالم اسلام کی ضرورت ہے روزنامہ مشرق لاہور ٥ فروری ١٩٩٢
١٠- اردو کو لازمی زبان اور مضمون کا درجہ دیا جائے روزنامہ مشرق لاہور ٩ فروری ١٩٩٢
١١- اردو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عالم انسانی کی ضرورت کیوں روزنامہ مشرق لاہور ١٩ فروری ١٩٩٢
١٢- انگریزی زبان۔۔۔۔۔فروغ کیسے ہو روزنامہ پاکستان لاہور ١ مارچ ١٩٩٢
١٣- اردو سے نفرت ایک نفسیاتی عارضہ روزنامہ مشرق لاہور ٩ اپریل ١٩٩٢
١٤- اردو برصغیر کے مسلمانوں کی زبان روزنامہ جہاں نما لاہور ١٠ اپریل ١٩٩٢
١٥- اردو دنیا کی دوسری بڑی زبان ہے روزنامہ وفاق لاہور ١٩ اپریل ١٩٩٢
١٦- انگریزی کی مقبولیت میں کمی کیوں روزنامہ مشرق لاہور ٢٧ اپریل ١٩٩٢
١٧- اردو پر چند اعتراضات اور ان کا جواب روزنامہ وفاق لاہور ٢٠ مارچ ١٩٩٢
١٨- انگریزی قومی ترقی کی راہ پتھر ماہنامہ اخبار اردو اسلام آباد نومبر ١٩٩٢
١٩- اردو کی مختصر کہانی اہل قلم ملتان ١٩٩٦
٢٠- اردو میں مستعمل ذاتی آوازیں ماہنامہ نوائے پٹھان لاہور جون ٢٠٠٦
٢١- اردو بالمقابلہ انگریزی روزنامہ وفاق لاہور س ن
٢٢- زبان اور قومی یک جہتی مسودہ
٢٣- اردو ہے جس کا نام

اردو کے متعلق انٹرنیٹ پر ملنے والے مضامین

٢٤- لفظ ہند کی کہانی
٢٥- ہندوی تاریخ اور حقائق کے آئینہ میں
٢٦- ہندوستانی اور اس کے لسانی حدود
٢٧- اردو میں مستعمل ذاتی آوازیں
٢٨- اردو کی چار آوازوں سے متعلق گفتگو
٢٩- اردو اور جاپانی آوازوں کی سانجھ
٣٠- اردو میں رسم الخط کا مسلہ
٣١- انگریزی کے اردو پر لسانی اثرات
٣٢- سرائیکی اور اردو کی مشترک آوازیں
٣٣- اردو اور انگریزی کا محاوراتی اشتراک
٣٤- اردو سائنسی علوم کا اظہار
٣٥- قومی ترقی اپنی زبان میں ہی ممکن ہے
٣٦- اردو‘ حدود اور اصلاحی کوششیں
٣٧- قدیم اردو شاعری کا لسانی مطالعہ
٣٨- انگریزی دنیا کی بہترین زبان نہیں
٤٩- انگریزی اور اس کے حدود
٤٠- انگریزی آج اور آتا کل
٤١- آتے کل کو کرہء ارض کی کون سی زبان ہو گی
٤٢- رسم الخط کے مباحث اور دنیا کی زبانیں 'اردو
43- Lets learn urdu
44- Urdu has a strong expressing power and a sounds system
45- Why to learn Urdu under any language of the world
46- The identitical sounds used in Urdu
47- Some compound sounds in Urdu
48- Compound sounds in Urdu (2)
49- Urdu and Japanese sound’s similirties
50- Urdu can be suggested world's language
maqsood hasni
About the Author: maqsood hasni Read More Articles by maqsood hasni: 170 Articles with 175649 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.