خبریں ۔ ۔ مُسکرانے کے لئے

نمسکار ۔۔
میں آکاش وانی ممبئی سے بول رہا ہوں۔ میرا نام بہت بڑا ہے جسکو سُنتے سُنتے شام ہو جائے گی اس لئے آپ سے گذارش ہے کہ میرا نام مت جانئیے۔
چلئیے اب جانتے ہیں آج کی سُرخیاں
ٌ ٭ بہروں کی مجلس میں زوردار تقریر
٭ کُتّے کا اپہرن
٭ آتنگ وادیوں کا حملہ
٭ باندرا کے قبرستان سے سات مردے فرار ہوگئے
٭ مچھلیوں کی ہڑتال
اب سماچار وِستار سے
ایک سیاسی پارٹی کے نیتا نے ووٹ حاصل کرنے اور اپنی کُرسی مضبوط کرنے کے لئے بہروں کی مجلس میں زوردار تقریر کی۔

سونا پور میں ایک کُتّے کا اپہرن ہو گیا ہے۔ اپہرن کردہ آدمی نے اور دو کُتّوں کی مانگ کی ہے۔

آج ٹھیک گیارہ بج کر تین منٹ پر شہر کے تالاب میں آتنگ وادیوں نے بم سے حملہ کیا۔ جسکی وجہ سے دو مینڈک ، ایک کھیکڑا ہلاک ہو گئے۔اس کے علاوہ اب تک کی تازہ قبر کے مطابق تین مچھلیاں گھایل اور ایک مینڈک نازک حالت میں ہے۔

کل دیر شام مرحوم اُود خان ،اُدّان خان دھویں والے کو دفناتے وقت اُنکے چچا زاد بھائی چھوٹے اُدّان خان نے قبرستان میں یہ کہا کہ مرحوم کی جائیداد اتنی ہے کہ اگر بیچ دیں تو کسی کے بھی سات پیڑھی آرام سے زندگی گذار سکتی ہے۔ یہ سُن کرقبرستان سے سات مردے فرار ہوگئے ہیں۔لوگوں کو شک ہے کہ شاید وہ اس جائیداد کو خریدنا چاہتے ہیں۔ پولیس ان مردوں کی تلاش کررہی ہے۔اگر آپ ان مردوں کو دیکھیں تو کرپیا اِس دوروانی نمبر پر سمپرک کریں۔ شونیہ شونیہ سات( 007 )

اندھیری کے تالاب کی مچھلیاں تالاب چھوڑ کر راستے پر دھرنا دے رہی ہیں۔اُنکی مانگ یہ ہے کہ تالاب کا پانی کم کیا جائے ورنہ وہ ایک مہینے کے لئے ستیہ گرہ پر بیٹھ جائیں گے۔اُنکا نعرہ ہماری مانگیں پوری کرو ۔ اور تالاب کا پانی کم کرو ۔ اسکو لے کر کل شہر کے
تمام اعلیٰ افسارن کی میٹنگ طلب کی گئی ہے۔
چلئے اب کھیل کی سُرخیوں پر نظر ڈالتے ہیں۔۔
٭ انڈوں کا مقابلہ مرغیوں سے
٭ فوٹ بال میچ فائینل اتوار کو ہوگا
٭ ہرن کو تیز بھاگنے کے لئے ہاتھی کے پیر کی ضرورت
اب سماچار وِستار سے
آج دوپہر ٹھیک دو بج کر باسٹھ منٹ پر انڈوں کا مقابلہ مرغیوں سے ہوگا۔ اور دیکھنے میں آیا ہے انڈوں کی طاقت مرغیوں پر بھاری پڑرہی ہے۔

وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کالے اور گورے چوہوں کے درمیان فوٹ بال میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔موسم وِبھاگ نے اُمید ظاہر کی ہے کے اُس دن بارش نہیں ہوگی۔لوگ اس فوٹ بال میچ کو لے کر کافی اُتساہت ہیں۔

حال ہی میں ہونے والے اولمپک کھیل میں دوڑنے کے لئے ہرن نے تیز دوڑنے کے لئے ہاتھی کے پیر کی مانگ کی ہے۔

٭ بریکنگ نیوز ( Breaking News )
ابھی ابھی یہ اُڑتی خبر آرہی ہے کہ ایک ٹرک اور آدمیوں کے درمیان ایکسیڈنٹ ہوگیا ہے۔آدمیوں کو علاج کے لئے اِسٹارگیاریج اور ٹرک کی مرمت کے لئے اُسے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
چلئے اب آخر میں موسم کا حال
فلم سِٹی میں رسگولّے کی بارش ہورہی ہے جسکی وجہ سے سارے لوگ مُفت میں رسگولّے کھانے کے لئے آسمان کی طرف اپنا منہ کُھلا رکھ کر کھڑے ہوگئے ہیں۔
آجکی مُسکراتی خبروں میں بس اتنا ہی۔ کل پھر مُسکراتی خبروں کے ساتھ اسی سمئے پر ملیں گے۔ تب تک کے لئے نمسکار۔۔۔
IMRAN YADGERI
About the Author: IMRAN YADGERI Read More Articles by IMRAN YADGERI: 26 Articles with 30978 views My Life Motto " Simple Living High Thinking ".. View More