سمندر پر ہوا میں معلق گھر٬ داخلی راستہ بھی عجیب

سنگلاخ پہاڑوں کی چوٹیوں پر لوگوں کی رہائش گاہیں کوئی نئی بات نہیں لیکن سطح زمین سے اوپر ہوا میں معلق مکان یقینا آپ نے بھی نہیں دیکھا ہوگا۔ جی ہاں! آسٹریلیا میں سمندر کے کنارے ایک چٹان سے معلق پانچ منزلہ مکان یقینا ایک حیران کن بات ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سمندر کے کنارے ہوا میں معلق مکان کو لوہے کے مضبوط ستونوں کے ساتھ پہاڑ کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔
 

image


دنیا کا منفرد مکان "موڈ اسکیپ" نامی ایک تعمیراتی فرم کا ڈیزائن کردہ ہے جس میں داخلے کے لیے نیچے سے نہیں بلکہ چھت کی طرف سے راستہ ہے۔ پہاڑ کے اوپر سے آتے ہوئے مکان کی چھت کے ساتھ گیراج ہے، جہاں سے سیڑھیوں کے ذریعے نیچے کی منزلوں کو راستہ جاتا ہے۔
 

image

دوسرے کمروں میں ڈرائنگ روم، بیڈ روم کھانا کھانے کے لیے ایک بڑا ہال، ورزش کے لیے گیلری، فوارے، واش رومز، تقریبات کے لیے خصوصی ہال اور کچن شامل ہیں۔
YOU MAY ALSO LIKE:

The appropriately-named Cliff House in Australia is a conceptual, five-storey modular home that boasts incredible sea views for those who have a strong stomach. This picturesque property, on the south-west coast of Victoria, includes three modern double bedrooms and a spa area where you can relax while listening to the sound of the waves.