آرٹس کے مضامین کی حقیقت اور پوزیشن ہولڈرز کی دلچسپ باتیں

آج ہمارے معاشرے میں آرٹس کے مضامین کے حوالے سے جو سوچ تیزی سے پروان چڑھ رہی ہے وہ یہ ہے کہ ان مضامین کو پڑھ کر حصولِ زر کے معاملے میں تیزی اور ترقی حاصل نہیں کی جاسکتی اور یہی وجہ ہے کہ ان مضامین کا انتخاب کرنے والے طلبا کی تعداد میں روز بروز کمی واقع ہوتی جارہی ہے- لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہی آرٹس کے مضامین انسان کو زندگی گزارنے کا سلیقہ اور قرینہ سکھاتے ہیں اور ساتھ ہی اسے اپنی تاریخ اور ادب سے واقفیت بھی فراہم کرتے ہیں- اس لیے آرٹس کے مضامین کو کسی طور بھی دوسرے مضامین کے مقابلے میں کم درجہ نہیں دیا جاسکتا- گزشتہ روز کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس کے سالانہ امتحانات ریگولر و پرائیوٹ گروپ برائے 2014 کے نتائج کا اعلان کیا- ان نتائج میں پوزیشن حاصل کرنے والے ان طلبا سے ہماری ویب نے خصوصی بات چیت کی جنہوں نے تمام انتشار٬ افتراق٬ لسانیت اور فرقہ بندیوں کو بھلا کر صرف کتاب سے رشتہ جوڑا اور کامیابیاں سمیٹیں-

سب سے پہلے ہم بات کرتے ہیں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی خوش نصیب طالبہ عشناﺀ اسلم سے٬ عشناﺀ نے 1100 میں سے 918 نمبر حاصل کر کے اے ون گریڈ اپنے نام کیا-

ہماری ویب: کالج کا نام؟
عشناﺀ اسلم= فیڈرل گورنمنٹ گرلز انٹر کالج-
 

image


ہماری ویب: پوزیشن حاصل کرنے پر کیا احساسات ہیں؟
عشناﺀ اسلم= بہت خوشی ہو رہی ہے٬ آج اس بات پر یقین پختہ ہوگیا کہ محنت کریں تو پھل ضرور ملتا ہے- اﷲ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں اور ساتھ ہی اپنے والدین اور اساتذہ کا بھی جن کی محنت اور دعاؤں کی وجہ سے آج میں اس مقام پر ہوں-

ہماری ویب: آپ نے آرٹس کا انتخاب کیا٬ اس کا بنیادی مقصد کیا تھا؟
عشناﺀ اسلم= مجھے ہوم اکنامکس میں دلچسپی تھی جبکہ میں نے میٹرک سائنس سے ہی کیا تھا-

ہماری ویب: آپ کا پسندیدہ مضمون کونسا تھا؟ اور ناپسندیدہ کونسا؟
عشناﺀ اسلم= ناپسندیدہ تو کوئی بھی نہیں البتہ سب سے زیادہ ہوم اکنامکس پسند ہے-

ہماری ویب: کوئی ایسے عوامل جو پڑھائی میں رکاوٹ کا باعث بنے؟
عشناﺀ اسلم= کوئی خاص مشکل تو پیش نہیں آئی لیکن لوڈشیڈنگ نے تھوڑا بہت متاثر کیا-

ہماری ویب: عموماً دیکھا گیا ہے کہ لڑکیاں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہتی ہیں٬ لڑکے ایسا کیوں نہیں کرپاتے؟ آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے؟
عشناﺀ اسلم= لڑکیاں زیادہ محنت کرتی ہیں جبکہ لڑکے پڑھائی کے معاملے تھوڑے لاپراوہ ہوتے ہیں جبکہ چند ایک پر کچھ ذمہ داریاں بھی ہوتی ہیں-
 

image

ہماری ویب: آپ کی نظر میں پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے؟
عشناﺀ اسلم= تعلیم کا عام نہ ہونا سب سے بڑا مسئلہ ہے-‘

ہماری ویب: آپ کیا سمجھتی ہیں کہ لڑکیوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کس طرح کرنا چاہیے؟
عشناﺀ اسلم= اسٹوڈنٹس کی سطح پر انہیں دل لگا کر پڑھنا چاہیے- اور جب پریکٹیکل لائف میں قدم رکھیں تو تعلیم کے ذریعے ہی ملک و قوم کی خدمت کریں-

ہماری ویب: آپ انٹرنیٹ کے استعمال کو طالبعلموں کے لیے کیسا سمجھتی ہیں؟
عشناﺀ اسلم= اگر مثبت استعمال کیا جائے تو اچھا ہے-

ہماری ویب: کوئی ایسی خاص بات٬ جو تعلیم میں کامیابی کے لیے مفید ثابت ہو؟
عشناﺀ اسلم= جو بھی پڑھیں انتہائی توجہ کے ساتھ پڑھیں-

اب بات کریں گے سیکنڈ پوزیشن حاصل کرنے والی خوش نصیب طالبہ ٹرفیہ خان سے٬ ٹرفیہ نے 1100 میں سے 884 نمبر لے کر اے ون گریڈ حاصل کیا-

ہماری ویب: کالج کا نام؟
ٹرفیہ خان= زبیر پبلک ہائیر سیکنڈری اسکول-
 

image

ہماری ویب: پوزیشن حاصل کرنے پر کیا احساسات ہیں؟
ٹرفیہ خان= بہت اچھا لگ رہا ہے- اﷲ تعالیٰ کا کرم ہے کہ پوزیشن آئی- اساتذہ نے بھی بہت محنت کی-

ہماری ویب: آپ کا پسندیدہ مضمون کونسا تھا؟ اور ناپسندیدہ کونسا؟
ٹرفیہ خان= اردو پسندیدہ مضمون ہے اور میتھ ناپسندیدہ-

ہماری ویب: آپ کی نظر میں پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے؟
ٹرفیہ خان= سب سے بڑا دہشت گردی اور لسانیت ہے- فرقہ بندی کر کے پاکستانیوں کو آپس میں لڑایا جارہا ہے-

ہماری ویب: آپ آئندہ زندگی میں کیا کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں؟
ٹرفیہ خان= فی الحال جناح یونیورسٹی میں داخلہ لینے کا ارادہ ہے- اسلامک اسٹڈیز میں ماسٹر کرنا چاہتی ہوں-

ہماری ویب: آپ کیا سمجھتی ہیں کہ لڑکیوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کس طرح کرنا چاہیے؟
ٹرفیہ خان= اپنی حدود میں رہتے ہوئے جو بھی موقع ملے اس کا ضرور فائدہ اٹھائیں-
 

image

ہماری ویب: آپ انٹرنیٹ کے استعمال کو طالبعلموں کے لیے کیسا سمجھتی ہیں؟
ٹرفیہ خان= اگر صحیح استعمال کیا جائے تو بہت اچھا ہے٬ میں نے خود اس سے بہت مدد حاصل کی ہے- لیکن اس کا منفی استعمال درست نہیں ہے-

ہماری ویب: کوئی ایسی خاص بات٬ جو تعلیم میں کامیابی کے لیے مفید ثابت ہو؟
ٹرفیہ خان= کالج باقاعدگی سے جائیں- نوٹس پر بھروسہ مت کریں بلکہ کورس کی کتابوں کے ساتھ ساتھ دیگر کتب سے بھی مدد حاصل کر کے اپنے نوٹس خود تخلیق کریں-

ہماری ویب: نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کا کتنا عمل دخل ہونا چاہیے؟
ٹرفیہ خان= غیر نصابی سرگرمیاں بھی ہونی چاہئیں لیکن اتنی نہیں کہ پڑھائی متاثر ہونے لگے-

ہماری ویب: لڑکیوں کم از کم کتنی تعلیم ضرور حاصل کرنی چاہیے؟
ٹرفیہ خان= کم سے کم ماسٹرز تو ضرور کرنا چاہیے-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

Hamariweb conducted special interviews of Position holders students of Inter Arts Group of Board of Intermediate Education Karachi (BIEK) 2014. Ashna Aslam, Tarfia Khan and Sania Sohail are the brilliant students as first, second and third position respectively. Position holders share their feeling on success, about their teachers, education system, parents and their time table.