کراچی کے ڈوبنے کا خدشہ

یوں تو حالیہ بارشوں سے ملک کے بہشتر حصے میں پانی پانی ہیں۔اور سیلاب نے پنجاب اور کشمیر میں لوگوں کو تباہی سے دوچار کیا ہے۔ہم سب ان کے غم میں برار کے شریک ہیں۔یہ پانی جو سیلاب کی شکل میں آتا ہے اس کو اگر کہیں سٹور کرنے کا منصوبہ بنا لیا جائے تو جہاں ملک کو فائدہ ہو گا وہاں ہی یہ غریب لوگ جو ہر سال اس سیلاب کی سولی چڑھتے ہیں یہ بھی اس سے محفوظ رہیں گے۔دوستو پانی جہاں بھی جاتا ہے تباہی ہی لاتا ہے۔اسی طرح جب سمندر پبھرتا ہے تو سونامی کی شکل میں ساحل پر واقع شہرتباہ ہو جاتے ہیں ۔ہمارا پیارا شہر کراچی جو کہ میرا پیدائشی شہر بھی ہے اور مجھے بہت پسند بھی ہے یہ بھی ساحل سمندر کے کنارے آباد ہے۔اسے ہم روشنیوں کے شہر سے بھی جانتے ہیں اور یہ اقتصادی طور پر پاکستان کا سب سے بڑا حب ہے۔لاکھوں لوگوں کو اپنی آغوش میں رکھے ہوئے ہے ۔اور کتنے ہی لوگوں کا روزگار اس شہر سے وابسطہ ہے۔یہ ایک ہستا بستا شہر جسے آجکل پھر دہشت گردی کا سامنا ہے۔اﷲ تعالی ہمارے تمام شہروں اور ملک پاکستان کو آباد رکھے ۔آج میں کراچی سے متعلق ایک اخبار کی خبر پڑھ کر چونک گیا۔جو کہ یقیناً آپ میں سے بھی کافی لوگوں نے پڑھی ہو گی۔تو خبر کو پڑھنے کے بعد آج اسی موضوع پر لکھنے کو جی چاہا۔خبر یہ تھی کہ بحر ہند میں ایک عارضی زلزلے کا تجربہ کیا گیا۔اور ماہرین اسی تجربے کی روشنی میں خڈشہ ظاہر کیا ہے ۔ خدانخواستہ کہ سونامی سے کراچی کا پورا شہر ڈوب سکتا ہے۔اسی طرح کا ایک ٹیسٹ انڈونیشیا میں پہلے کیا گیا تھا۔آپ کو یاد ہو گا کہ 2004میں انڈونیشیا کے زلزلے میں سونامی آیا تھا جس سے لاکھوں لوگ ہلاک اور متاثر ہوئے تھے۔ خبر کے مطابق اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ہونے والی یہ مشق ساحل مکران پر کی گئی۔جس میں مصنوعی زلزلہ ریکٹر سکیل 9برپا کیا گیا۔اس تجربے میں جو پاکستانی میٹرولوجسٹ توصیف عالم تھے۔اس اخبار کے حوالے سے انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ تجربے میں 3سے23فٹ تک سمندر کی لہریں اٹھیں۔جو ڈیڑھ گھنٹہ میں کراچی شہر تک پہنچ سکتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس زلزلے کی لہرین اتنی طاقتور ہوں گی کہ جس سے پورا شہر اس کی لپیٹ میں آ سکتا ہے۔توصیف صاحب نے بتایا کہ 1945 کے سونامی میں کراچی میں چار ہزار لوگ ہلاک ہوئے تھے۔خدانخواستہ اگر اسی کا سانحہ دوبارہ رونما ہوا تو پاکستان کو بہت بڑا نقصان اٹھانا پڑے گا۔کیونکہ کراچی ملک کی مجموعی جی ڈی پی 42%میں فراہم کرتا ہے۔توصیف صاحب نے ایک سونامی کے آنے کی پیشگوئی کی ہے لیکن یہ معلوم نہیں کہ یہ سونامی کب تک آئے گی۔کیونکہ کراچی ایک غیر محفوظ جگہ ہے۔بہر حال اس کا خطرہی موجود ہے۔ہماری اپنے رب سے دعا ہے کہ ہمارے ملک کو ہر قسم کی آفات سے محفوظ رکھے۔اور ہمارا ملک اسی طرح شاد و آباد ہو جائے۔ابھی بھی ہمارے ملک میں سیلاب سے تباہی ہوئی ہے اور اس سے پہلے ہم ایک خفناک زلزلے کا مقابلہ بھی کر چکے ہیں۔اس کے علاوہ ملک کو دہشت گردی کا بھی سامنا ہے ۔اور اندرونی طور پر بھی سیاسی جنگ لڑی جا رہی ہے۔اﷲ تعالیٰ ہمیں ایسا لیڈر عطا کرے جو ہمارے ملک اور ہماری قوم کے لئے راحت کا ساماں پیداکرے۔آمین۔
H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1841133 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More