کیا آپ جانتے ہیں کہ ---- دلچسپ حقائق

ویسے تو ہم بہت کچھ جاننے کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ بہت سی ایسی معلومات ہیں جن سے ہم ناواقف ہیں یا پھر ان معلومات سے بہت کم لوگ واقف ہوتے ہیں- لیکن جو ناواقف ہیں وہ آج کا یہ آرٹیکل پڑھ کر ضرور اپنی معلومات میں اضافہ کرسکتے ہیں- ہماری ویب اپنے قارئین کی معلومات میں اضافے کے لیے آئے روز کوئی نہ کوئی کاوش کرتی رہتی ہے٬ جسے نہایت پسند بھی کیا جاتا ہے- آج کا آرٹیکل بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے-

آپ کو یہ جان کر ضرور حیرت ہوگی کہ پینگوئین ایک ایسا جانور ہے جو نمکین پانی کو میٹھے پانی میں تبدیل کرسکتا ہے-

گولڈ فش کو اگر کم لائٹ میں پکڑا جائے تو یہ اپنا رنگ کھو دیتی ہے-

جیلی فش کے سر کو ‘Bell ‘ کہا جاتا ہے-
 

image


ایک مرغی سال میں اوسطاً 228 انڈے دیتی ہے-

بلیاں اپنی زندگی کا 66 فیصد حصہ سو کر گزارتی ہیں-

جھینگے کا خون بےرنگ ہوتا ہے لیکن جب یہ آکسیجن خارج کرتا ہے تو اس رنگ نیلا ہوجاتا ہے-

بیل نیچے کے بجائے اوپر کی طرف زیادہ تیزی سے دوڑتے ہیں-
 

image

بطخ کے انڈے دنیا کے سب سے بڑے انڈے ہوتے ہیں-

ہاتھی کے دانتوں کو دنیا کے سب سے بڑے دانت ہونے کا اعزاز حاصل ہے-

دنیا کے سب سے چھوٹے لال بیگ کا سائز صرف 3 ملی میٹر ہے-

شارک کے دانت ہر ہفتے گرتے ہیں-
 

image

دریائی گھوڑا ایک ہی وقت میں دو مختلف سمت میں دیکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے-

برفانی ریچھ 25 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتا ہے اور ہوا میں 6 فٹ کی بلندی تک چھلانگ لگا سکتا ہے-

ایک ٹائیگر کی دم اس کے جسم کی کُل لمبائی کی ایک تہائی لمبائی تک بڑھ سکتی ہے-
 

image

مچھلی کسی چیز کا ذائقہ چکھنے کے لیے اپنی دم اور پنکھ کا استعمال کرتی ہے-

ڈریگن فلائی کی 6 ٹانگیں ہوتی ہیں لیکن وہ پھر بھی چل نہیں سکتی-

ایسی سفید بلیاں جو نیلی آنکھوں کی حامل ہوتی ہیں عام طور پر بہری ہوتی ہیں-

افریقی ہاتھیوں کے 4 دانت ہوتے ہیں-

زرافہ جمائی نہیں لے سکتا-

ایک گھونگھا مستقل 3 سال تک سونے کی صلاحیت رکھتا ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

A man gets lots of information in his life, but the information never ends, there r many things around us which are known to us or we know about it very little. Todays the article contains the information that you do not have before.