انڈیا: ہندوؤں کے بھگوان ہنومان کا شناختی کارڈ

اب اس سے زیادہ شناختی کارڈ کی اور اہمیت کیا ہوگی کہ بھارت میں ہندوؤں کے بھگوان ہنومان کو بھی اپنی اپنی پہچان کے لیے شناختی کارڈ بنوانا پڑ گیا- جی ہاں آج کل بھارت میں حکام ہندوؤں کے دیوتا ہنومان کے نام سے جاری کیے جانے والے ایک شناختی کارڈ کے معاملے کی زور و شور سے تحقیقات کر رہے ہیں۔
 

image


ہندو بھگوان ہنومان کا یہ شناختی کارڈ ریاست راجستھان انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہے۔ اور اس شناختی کارڈ میں بھگوان کا پتہ بھی درج ہے: وارڈ نمبر 06، پنچایت کمیٹی کے پاس، رام گڑھ، سیکر، داتارا مگڑھ، راجستھان -332703.

کارڈ کا نمبر 2094 7051 9541 ہے جبکہ اس پر ہنومان کی تصویر بھی لگائی گئی ہے۔ کارڈ پر ولدیت میں ’پون جی‘ نام درج ہے۔ ( ہندو مذہب کے بھگوان ہنومان کے والد کا نام پون تھا)-

ان شناختی کارڈ کی عام ڈاک سے کی جاتی ہے اسی وجہ سے یہ کارڈ مقامی ڈاكیے کے پاس پہنچا اور دو تین دن کی تلاش کے بعد بھی اسے ایڈریس تلاش کرنے کامیابی نہیں ملی، تو اسے لگا لفافے پر لکھا پتہ شاید نامکمل ہے۔ مکمل پتے کے لیے ڈاکیے نے لفافہ کھولا، تو اندر ہنومان کی تصویر والا شناختی کارڈ نکلا۔
 

image

ڈاکیے نے کارڈ بنگلور میں شناختی کارڈ کے مرکزی دفتر کو ارسال کردیا-جبکہ اس دوران ڈاكیے ھيرا لال سینی نے ’ہنومان جی ‘نام کے ایک مقامی باشندے سے بھی بات مگر اس شخص نے یہ کہہ کر اسے لوٹا دیا کہ یہ کارڈ ان کا نہیں ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Authorities in India are investigating how Hanuman, the monkey god, has been issued a biometric identity card. The card photo features the character from the Hindu epic Ramayana wearing gold and pearl jewellery and a crown.