آئی فون 6 ٬ آئی فون 6 پلس اور اسمارٹ واچ متعارف

آئی فون کے پرستاروں کا انتظار بالآخر اختتام پزیر ہوا اور ایپل نے ایک ساتھ بڑی اور بہتر ڈسپلے والے دو نئے آئی فون اور ایپل واچ متعارف کرا دی ہے جسے اس معروف کمپنی نے اپنی تاریخ کا نیا باب قرار دیا ہے۔

یہ ایپل کی جانب سے اسٹیو جابز کے بعد چیف ایگزیکٹو بننے والے ٹم کوک کے زیرتحت پہلی نئی مصنوعات ہے اور یہ اسمارٹ واچ صحت اور فٹنس ٹریکنگ کے ساتھ کمیونیکشن کا کام بھی کرے گی۔
 

image


امریکی شہر کیوپرٹینوکے فلنٹ سینٹرمیں ہونے والی تقریب میں ایپل آئی فون سکس متعارف کرایا، یہ فون دوسائزز میں دستیاب ہو گا، آئی فون سکس کی اسکرین 4.7 انچ جبکہ آئی فون سکس پلس کی اسکرین 5.5 انچ کی ہے۔

یہ دونوں ہی فون اب تک کے آئی فونز سے حجم میں بڑے لیکن پتلے ہیں۔

ماہرین کا خیال ہے کہ سکرین کے حجم میں اضافے کی وجہ صارفین کو اینڈروئڈ فونز کی طرف جانے سے روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔
 

image

ان دونوں فونز کا ڈسپلے ون زیروایٹ زیرو یعنی ایچ ڈی ریزولیوشن کے برابرہوگا، جبکہ ان کے ذریعے فورجی اوروائی فائی کالنگ سمیت آن لائن رقم کی ادائیگی بھی ممکن ہوگی۔

آئی فون سکس پر گیمز کھیلنا ہوگا بہت دلچسپ، کیونکہ اے ایٹ نامی چپ سے فون کی پروسیسنگ پاور پچیس گنا بڑھ گئی ہے۔

فون میں نصب 8 میگا پکسل کیمرہ دو سو چالیس فریمز فی سیکنڈ کیپچر کرتا ہے۔
 

image

یہ فون موشن چپ اور بیرو میٹرکی مدد سے یہ بھی بتا سکتا ہے کہ آپ نے روز کتنی سیڑھیاں چڑھیں۔

یہ نئے آئی فون آئی او ایس 8 آپریٹنگ نظام پر کام کریں گے جو 18 ستمبر سے دستیاب ہوگا۔
 

image

کمپنی کے مطابق آئی فون 6 اور 6 پلس 19 ستمبر سے عالمی بازار میں دستیاب ہوں گے اور امریکہ میں یہ دو برس کے معاہدے پر 199 ڈالر سے 499 ڈالر تک کی قیمت پر ملیں گے۔
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Apple unveiled its long-anticipated smartwatch Tuesday, introducing a device that aims to put many of the functions of a smartphone onto a smaller screen that's never more than an arm's length from the wearer's eyes.