قدیم دنیا کے حیرت انگیز اہرام

اہرام یقینی طور پر قدیم دور کی حیران کردینے والی چند حیرت انگیز تعمیرات میں سے ایک ہیں- حقیقت یہ ہے کہ ان اہرام کے منفرد ہونے کی ایک وجہ یہ تھی ہے کہ یہ اس دور میں تعمیر کیے گئے جب نہ تو کوئی جدید ٹیکنالوجی تھی اور نہ ہی کوئی اعلیٰ مشینیں- مصر کے اہرام کے بارے میں تو ہم اکثر پڑھتے رہتے ہیں لیکن اس کے علاوہ بھی دنیا میں بہت سے مقامات پر اہرام موجود ہیں- ان میں سے چند اہرام کے بارے میں آپ آج کے آرٹیکل میں پڑھیں گے-
 

The Great Pyramid of Giza
قدیم دنیا کے حیرت انگیز اہرام کی اس فہرست میں یہ Giza کے اہرام اب تک کے دریافت ہونے والے سب سے قدیم اہرام ہیں- انہیں خوفوں کے اہرام بھی کہا جاتا ہے- خیال کیا جاتا ہے کہ ان اہرام کی تاریخ 2560 قبلِ مسیح کی ہے- ان کی تعمیر کے حوالے سے متعدد سائنسی نظریات موجود ہیں- ان اسٹرکچر کے اندر تین چیمبر پائے جاتے ہیں- اس کے سب سے بلند چیمبر کو بادشاہ یا ملکہ کے چیمبر کے طور پر جانا جاتا ہے-

image


Nubian Pyramids
وادی نیل کو Nubia کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور اس مقام پر پائے جانے والے اہرام Nubian کے اہرام کہلاتے ہیں- یہ اہرام قدیم Kushite ریاست کے شہنشاؤں نے تعمیر کروائے اور ان اہرام کی تعداد تقریباً 255 ہے- یہ اہرام وادی نیل کے تین مختلف علاقوں میں تعمیر کیے گئے ہیں جن میں El-Kurru, Nuri اور Meroe شامل ہیں- یہ اہرام پتھروں کے بلاکس کی مدد سے تعمیر کیے گئے ہیں اور ان کی پوزیشن افقی ہے-

image


Pyramid of Hellinikon
ہیلنکن کے اہرام اپنے پیچھے کئی پراسرار راز چھوڑ گئے ہیں اور انہیں Ellinika کے اہرام بھی لکھا اور بولا جاتا ہے- یہ مقام یونان میں واقع ہے- ان اہرام کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ملٹری بیس ہوا کرتے تھے جبکہ ایک تھیوری میں بتایا گیا ہے کہ یہ اہرام جنگ میں شہید ہونے والے افراد کی یادگار کے طور پر تعمیر کیے گئے تھے- انہیں بالکل خالص چٹانوں سے بنایا گیا ہے اور ان پر کوئی رنگ و روغن نہیں کیا گیا- یہ چٹانیں Mycenean دور کی ہیں جن کی تاریخ 1 ہزار سے 1600 قبل مسیح کی ہے-

image


Pyramids of Güímar
کینری جزائر کے قصبے Guimar کے ضلع Chacona میں 6 اہرام تعمیر ہیں- یہ اہرام چبوتروں اور مستطیل شکل میں تعمیر کیے گئے ہیں- ان اہرام کی تعمیر پتھروں کی مدد سے کی گئی اور اس میں کسی قسم کا چونا استعمال نہیں کیا گیا- دراصل یہ کل 9 اہرام تھے جن میں سے 6 باقی بچے ہیں- آثار قدیمہ کے ماہرین کا ماننا کہ ان اہرام کی چبوتروں کی شکل میں تعمیر درحقیقت مقامی دیہی آبادی کی کوششوں کا نتیجہ ہے-ان لوگوں نے کاشت کی زمین سے ان پتھروں کو صاف کیا اور انہیں یہاں چبوتروں کی شکل میں نصب کردیا-

image


Great Pyramid of Cholula
ان اہرام کو Tlachihualtepetl کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے جس سے مراد ایک مصنوعی پہاڑ ہے- یہ اہرام میکسیکو کے علاقے Cholula میں واقع ہے- یہ ایک مندر کی عمارت ہے اور یہاں کے پیروکاروں کا روایتی یقین ہے کہ انہوں نے یہ خدا کے لیے وقف کیا ہے- اس اہرام کی تعمیر میں کسی حد تک خلیج ساحل کا اثر دکھائی دیتا ہے- prehispanic کے دور میں یہ ایک مذہبی مرکز تھا-

image


Pyramid of the Sun
یہ اہرام Mesoamerica کی سب سے بڑی تعمیرات میں سے ایک ہے جبکہ Teotihuacan کی سب سے بڑی تعمیر ہے- یہ اہرام ایک بڑے کمپلیکس کا حصہ ہے اور شہر کے قلب میں واقع ہے- یہ اہرام شاندار Cerro Gordo پہاڑ کے زیرِ سایہ ہے- اس اہرام کی صحیح سمت کا تعین آثارِ قدیمہ کے ماہرین کے نزدیک انتہائی اہمیت کا حامل ہے- یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اس اہرام کے ٹاپ پر ایک مندر تھا-

image


Pyramid of Cestius
یہ روم کا قدیم اہرام ہے- یہ اہرام سان پاولو اور پروسٹنٹ قبرستان کے قریب میں واقع ہے- تحقیق کے مطابق یہ اہرام 12 سے 18 قبل مسیح میں تعمیر کیا گیا- یہ Gaius Cestius کا مقبرہ تھا جو کہ Septemviri Epulonum ( یہ روم کے چار بڑے روحانی مراکز میں سے ایک تھا ) کا رکن تھا- اس عمارت کا شمار شہر کے قلعوں میں بھی کیا جاتا ہے- اور یہ قدیم دور کی دریافت ہونے والے ایک ایسی تعمیر ہے جو انتہائی بہتر حالت میں محفوظ ہے- اس عمارت پر قدیم کندہ کاری کی مختلف نشانیاں بھی پائی گئی ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

The pyramids are certainly some of the most mesmerizing historical structures in recorded history. The fact that makes pyramids a unique attraction among the history freaks and travelers is that these structures were made in the period when there was no luxury of machines and technology support.