دھرنوں سے ہٹ کر کنٹینر کے خوبصورت استعمالات

پاکستان میں تو ہمیں کنٹینر کا استعمال سامان کی ترسیل کے علاوہ زیادہ سے زیادہ دھرنوں اور راستوں میں رکاوٹ پیدا کرنے جیسے کاموں تک محدود دکھائی دیتا ہے لیکن اگر باقی دنیا کی جانب نظر دوڑائی جائے تو مختلف ممالک میں ان کنٹینر کو مختلف مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے- کہیں ان سے خوبصورت گھر تعمیر کیے جارہے ہیں تو کہیں ریسٹورنٹ اور آرٹ اسٹوڈیو بنائے جارہے ہیں-
 

Coromandel Bach
اس شپنگ کنٹینر کو ایک خوبصورت گھر میں تبدیل کرنے کے لیے آرکیٹیکٹ Crosson Clarke Carnachan نے ڈیزائن کیا ہے- دو کمروں کا حامل یہ گھر نیوزی لینڈ کے علاقے Coromandel میں واقع ہے- یہ ایک کھلا اور کشادہ گھر ہے جبکہ اس کے بیڈروم ایک دوسرے سے منسلک ہیں- اور سردی سے بچاؤ کے لیے گھر میں ایک بہت بڑا آتش دان بھی موجود ہے-

image


Zigloo Project
یہ کنٹینر سے بنا گھر 1920 اسکوائر فٹ کے رقبے پھیلا ہوا ہے اور اس میں 3 بیڈروم اور 2 باتھ روم موجود ہیں- یہ خوبصورت گھر 8 کنٹینر کی مدد سے بنایا گیا ہے-اس کا حرارتی نظام فرش میں نصب ہے جہاں گرم پانی کی ٹیوبس بچھائی گئی ہیں اور یہ پورے سال ہی آرام دہ اور پرسکون درجہ حرارت مہیا کرتا ہے- یہ ایک انتہائی مؤثر نظام ہے-

image


Porta-Bach
یہ کنٹینر Atelier Workshop نے ڈیزائن کیا ہے جسے لکڑی کے پینل کے ساتھ ملا کر تعمیر کیا گیا ہے-نیوزی لینڈ میں واقع اس کنٹینر میں ایک کچن٬ بیڈز اور فولڈ ہوجانے والا ٹیرس موجود ہے- اکیلے زندگی گزارنے والے افراد کے لیے یہ گھر بطور رہائش گاہ کافی ہے-

image


The Insta-House
یہ ایک آرٹ اسٹوڈیو ہے جو کہ نیویارک کے علاقے Amagansett میں واقع ہے- یہ کنٹینر اسٹوڈیو Maziar Behrooz نے ڈیزائن کیا ہے- یہ اسٹوڈیو 4 کنٹینر کی مدد سے تعمیر کیا گیا ہے- اس کنٹینر میں دو بیڈروم٬ دو باتھ روم اور ایک لیونگ روم موجود ہے- اس آرٹ اسٹوڈیو کی تعمیر صرف 8 ہفتے کے مختصر عرصے میں مکمل ہوئی-

image


Sleeping Around
بیلجیم میں واقع یہ کنٹینر میں بنا ایک ہوٹل ہے جس کی خاصیت یہ ہے کہ اسے دنیا میں کہیں بھی آپ اپنی مرضی سے منگوا سکتے ہیں یعنی ہوٹل خود چل کر آپ کے پاس آئے گا- یہ ہوٹل 7 کنٹینر کی مدد سے تیار کیا گیا ہے- یہ ہوٹل اپنا پانی کا نظام رکھتا ہے اور اسے آپ کے منتخب کردہ مقام پر صرف 6 گھنٹے میں پوری سہولیات کے ساتھ نصب کردیا جاتا ہے-

image


Porchetta
یہ ایک عارضی ریسٹورنٹ ہے جو کہ کینیڈا کے علاقے مونٹریال میں واقع ہے- اس ریسٹورنٹ میں اٹالین ڈشز پیش کی جاتی ہیں- اور یہاں آنے والے گاہکوں کو کنٹینر کے باہر کی جانب کرسیاں وغیرہ لگا کر بٹھایا جاتا ہے-

image


Caterpillar House
یہ گھر Sebastián Irarrázaval نے اپنی فیملی کے لیے ڈیزائن اور تعمیر کیا ہے- یہ گھر چلی کے علاقے سان تیاگو کے مضافات میں واقع ہے- اس گھر میں نصب کی جانے والی ہر شے اعلیٰ اور جدید ہے جبکہ یہاں گرم پانی کے ٹب بھی موجود ہیں-

image


12Container House
ایڈم کیلکن نے یہ شاندار گھر 12 نارنجی رنگ کے کنٹینر کی مدد سے تیار کیا ہے- اور اسے انگریزی حروف T کی شکل میں ڈیزائن کیا گیا ہے- یہ گھر Maine کے بلیو ہل خلیج کے چٹانی جزیرہ نما میں واقع ہے- اس گھر کو جون سے لے کر اکتوبر تک کرائے پر بھی حاصل کیا جاسکتا ہے- اس گھر کا کرایہ 6 ہزار سے 10 ہزار ڈالر فی ہفتہ کے حساب سے وصول کیا جاتا ہے-

image

VIEW PICTURE GALLERY
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Recycled shipping containers are cropping up all over the world as homes, work studios, vacation get-aways, hotels, and even restaurants. We’ve put together a collection of some of our favorites.