سو روپے میں فضائی سفر٬ اعلان مہنگا پڑ گیا

گزشتہ روز ہندوستان کی قومی ایئرلائن ایئر انڈیا نے ہوا بازی کا قومی دن منایا اور اس موقع پر ائیر انڈیا کی جانب سے محدود مدت کے لیے 100 روپے کے ٹکٹ کی پیشکش کا اعلان کیا گیا۔ لیکن یہ اعلان ائیر انڈیا کو اس وقت مہنگا پڑ گیا جب ٹکٹ کے حصول کے لیے بے انتہا رش کی وجہ سے ایئر انڈیا کی ویب سائٹ کریش ہوگئی۔
 

image


مذکورہ ٹکٹ 27 اگست سے 31 اگست تک صرف ویب سائٹ کے ذریعے حاصل کیا جاسکتا تھا جبکہ یہ ٹکٹ 27 اگست سے 30 ستمبر کے دوران کیے جانے والے سفر کے لیے قابلِ استعمال ہوتا۔

بدقسمتی سے جب لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ائیر انڈیا کی ویب سائٹ پر سرفنگ شروع کی تو یہ سائٹ کریش ہوگئی۔ جس کا نتیجہ کچھ یوں نکلا ہے کہ اگر کوئی صارف اس ویب سائٹ کا وزٹ کرتا ہے تو اسے Error میسیج موصول ہوتا ہے-

اس کے علاوہ اگر کوئی لاگ ان ہونے کی کوشش کرتا ہے تو اس کو بتایا جاتا ہے کہ ’’پریشانی کے لیے معذرت خواہ ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ آپ جس پیج پر پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں، وہ کہیں بھی موجود نہیں ہے یا ہوسکتا ہے کہ کہیں اور منتقل ہوگیا ہے۔‘‘
 

image

27 اگست 2007ء کو ائیر انڈیا کو سابق انڈین ایئر لائنز کے ساتھ ضم کر دیا گیا تھا جس ک بعد سے اس کا نام ’ایئر انڈیا‘ ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

The website of Air India on Wednesday went down minutes after the national carrier offered discounted tickets for Rs 100 for a limited period to celebrate its merger with erstwhile Indian Airlines. The national carried had announced to celebrate August 27 as ‘Air India Day’ as it had amalgamated with erstwhile Indian Airlines into one airline as “Air India” in 2007.