جوڑوں کا درد

پورے جسم میں تیز درد خاص طور پر گردن،کمر، ٹانگوں اور بازوؤں میں درد محسوس ہوتا ہے۔اور مر یض اٹھنے اور بیٹھنے سے لاچار ہو جاتا ہے۔اگر کسی کو کمر کے نچلے حصے میں درد ہو تو اسے ہم Lumbagoکہتے ہیں۔اور بعض اوقات مہرہ کے کھسکنے سے بھی درد ہو سکتا ہے۔یہ کسی کھچ پڑنے یا سوزش کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے۔یا اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ریڑھ کے دو مہروں کے درمیان پیڈ پر کو ئی چوٹ لگ جائے یا کسی وجہ سے دباؤ سے دب جائے تو کھنچاؤ کی وجہ سے سوزش آ جاتی ہے اور اس جگہ کو دبانے سے مریض کو درد محسوس ہو تا ہے اس کے علاوہ ارد گرد می جگہ پر بھی درد محسوس ہو تا ہے۔ایسی حالت کسی جسمانی کچھاؤ،کسی بیماری ،کسی ضرب وغیرہ لگنے سے بھی ہو سکتی ہے۔

اگر خدانخواستہ آپ کے ساتھ ایسا ہو تو پہلے میں یہ مشورہ دوں گا کہ مکمل آرام کیا جائے اور کوئی ایسا کام نہ کیا جائے جس سے تکلیف میں اضافہ ہو،اگر گردن میں درد اور اکڑاؤ ہو تو کالر کا استعمال کریں۔اسی طرح اگر کمر درد ہو تو کمر بیلٹ کا استعمال کریں۔اس سے بھی درد میں کافی افاقہ ہو گا۔اس کے علاوہ متاثرہ جگہ پر مالش کریں اور ٹکور بھی کریں یعنی جگہ کو گرم رکھیں۔

اور اس ے علاوہ ہومیو پیتھک کی ادویات کا استعمال کریں جو یقیناً آپ کی تکلیف کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔بشرطیکہ آپ کسی ماہر ہومیو ڈاکٹر سے علاج کروائیں جو آپکی مکمل ہسٹری لے کر آپ کا علاج شروع کرے۔
﴿پرہیز:
٭بھاری اشیا اٹھانے سے گریز کریں
٭موٹر سائیکل یا کار چلاتے وقت بیلٹ کا استعمال کریں
٭زیادہ اچھل کود یا چھلانگ نہ لگائیں
٭ہلکی ورزش روزانہ کا معمول بنائیں
٭چٹ پٹی چیزوں اور چاول سے مکمل پرہیز رکھیں۔
٭ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق ادویات کا باقاعدہ استعمال جاری رکھیں جب تک تکلیف دور نہ ہو جائے
﴿ہومیو ادویات:
٭ایکو نائیٹ 30
٭آرنیکا30
٭بیلا ڈونا30
٭ایپس30
٭لیڈم30
٭بروئی اونیا30
٭کالی بائیکروم30
٭کاسٹیکم30
٭نکس وامیکا30
٭رہسٹاکس30

نوٹ :یہ تمام ادویات درد کے لئے استعمال ہوتی ہیں لیکن آپ اپنے طور پر ان کو استعمال نہ کریں بلکہ کسی ہومیو پیتھک ڈاکٹر سے رجوع کریں جو آپکی تمام علامات دیکھ کر دوا تجویز کرے گا۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1840928 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More