نوح علیھ سلام کی خبر

سورہ یونس ١٠ --------- آیہ # ٧١- تا - ٧٤

اور انہیں نوح کی خبر پڑھ کر سناؤ جب اس نے اپنی قوم سے کہا اے میری قوم اگر تم پر شاق گزرا ہے میرا کھڑا ہونا اور الله کی نشانیاں یاد دلانا تو میں نے الله ہی پر بھروسہ کیا تو مل کر کام کرو اور اپنے جھوٹے معبودوں سمیت اپنا کام پکا کر لو تمہارے کام میں تم پر کچھ گنجلگ نہ رہے پھر جو ہو سکے میرا کر لو اور مجھے مہلت نہ دو - پھر اگر تم منہ پھیرو تو میں تم سے کچھ اجرت نہیں مانگتا میرا اجر تو نہیں مگر الله پر اور مجھے حکم ہے کہ میں مسلمانوں سے ہوں تو انہوں نے اسے جھٹلایا تو ہم نے اسے اور جو اس کے ساتھ کشتی میں تھے ان کو نجات دی اور انہیں ہم نے نائب کیا اور جنہوں نے ہماری آیتیں جھٹلائیں ان کو ہم نے ڈبو دیا تو دیکھو ڈراتے ہوؤں کا انجام کیسا ہوا - پھر اس کے بعد اور رسول ہم نے ان کی قوموں کی طرف بھیجے تو ان کے پاس روشن دلیلیں لائے تو وہ ایسے نہ تھے کہ ایمان لاتے اس پر جسے پہلے جھٹلا چکے تھے ہم یونہی مہر لگا دیتے ہیں سرکشوں کے دلوں پر
Mohsin Khan
About the Author: Mohsin Khan Read More Articles by Mohsin Khan: 115 Articles with 113374 views nothing special .. View More