جھوٹی محبت کو پہچاننے کے چند آسان طریقے

یہ زندگی کی ایک بہت بڑی حقیقت کہ شروع شروع میں تو ہمسفر کی جانب سے ملنے والی محبت بہت اچھی لگتی ہے لیکن گزرتے وقت کے ساتھ اس میں کمی یا بےاعتنائی دیکھنے میں آتی ہے جس کی وجہ بھی سمجھنا مشکل ہوتا ہے- بے وفا محبوب کی پہچان مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں٬ اگر چند باتوں پر غور کریں تو ضرور آسانی سے پہچان جائیں گے۔

1- اگر آپ کا اپنے ہمسفر سے چھوٹی چھوٹی باتوں جھگڑا ہوتا ہے اور لڑائی کا آغاز بھی وہ کرتا ہے تو ضرور اس کے دل میں احساسِ جرم ہے جسے نکالنے کے لیے وہ آپ کا استعمال کر رہا ہے۔
 

image


2- اگر آپ تسلسل کے ساتھ دیکھ رہے ہیں کہ آپ سے زیادہ توجہ محبوب اپنے فون پر دیتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ ضرور کچھ گڑ بڑ ہے۔

3- اگر وہ کسی خاص شخص کی مسلسل برائی کرتا رہتا ہے اور اس کے بارے میں ناپسندیدگی کا اظہار کرتا رہتا ہے تو ممکنہ طور پر وہ آپ کو دھوکہ دے رہا ہے- کیونکہ اس طرح آپ اس شخص پر قطعی شک نہیں کریں گے جو آپ کے محبوب کو ناپسندیدہ ہے۔

4- بے وفا محبوب کو پہچاننے کا ایک آسان طریقہ یہ بھی ہے کہ جو فرد جھوٹ بولتا ہے یا پھر اس کے دل کو احساسِ جرم ہوتا ہے تو وہ اکثر آنکھیں ملا کر بات کرنے سے کتراتا ہے۔

5- اگر آپ اپنے تعلقات کی ابتدا میں متعدد کام مل جل کر کیا کرتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہے اور اب وہ آپ کے ساتھ وقت گزارنے میں دلچسپی نہیں رکھتا تو اس کا مطلب ہے کہ دال میں ضرور کچھ کالا ہے-

6۔ اگر آپ نے کچھ غلط نہیں کیا اور نہ ہی کچھ چھپانا چاہتے تو آپ اپنے ساتھی کو اپنا فون دکھانے ذرا نہیں ہچکچائیں گے لیکن اس کے برعکس اگر آپ اپنے محبوب کا فون مانگیں اور وہ ٹال مٹول سے کام لے اور کو دینے کی بجائے کھڑکی سے باہر پھینکنے کو ترجیح دے تو ممکنہ طور پر معاملہ کچھ گڑ بڑ ہے۔

7۔ اگر آپ کا ساتھی اچانک بغیر کسی وجہ کے نہایت اچھے انداز میں پیش آنے لگے تو یہ بات بھی خطرے کی علامت ہے، اکثر احساس جرم چھپانے کے لئے بھی یہ طریقہ اختیار کیا جاتا ہے۔
 

image

8۔ بے وفا محبوب کی ایک علامت یہ بھی ہے کہ وہ اکثر گھر سے باہر رہتا ہے اور آپ بھی اس اتے پتے سے لاعلم ہوتے ہیں۔

9۔ اگر آپ کے ہمسفر اچانک تبدیلی رونما ہو کہ وہ معمول کے کپڑے کے بجائے تیار رہ کر پھرنے لگے تو یہ بھی خطرے کی علامت ہے۔

10۔ ایک غور طلب بات یہ بھی ہے کہ وہ پہلے فکسڈ معمول رکھتا تھا لیکن اب آئے روز اس روٹین تبدیلی واقع ہوتی رہتی ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

We are all in search of that perfect relationship where we are perfectly compatible with our partner, have no fight and are perpetually happy. But does too much perfection actually mean that your relationship is fake? Sometimes you might end up with fake love in your quest for the perfect relationship.