اگر آپ کو وزیراعظم بنا دیا جائے تو ----

اچھے انجینئر بہترین معیشت اور ملک کے مضبوط بنیادی ڈھانچے کے ضامن ہوتے ہیں- انجینئرنگ کرنا بھی کوئی آسان کام نہیں اور اس شعبے کو اپنی زندگی مقصد بنانے والوں کو پہلے روز سے ہی ہر قدم پر نمایاں کامیابیاں حاصل کرنی ہوتی ہیں- اور تب ہی یہ لوگ مستقبل میں ایک بہترین انجینئر بن کر ملک و قوم کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرسکتے ہیں- مستقبل کے چند انجینئرز کی ایک مثال اس وقت دیکھنے میں آئی جب گزشتہ روز کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے پری انجینئرنگ کے سالانہ امتحانات برائے 2014 کا اعلان کرتے ہوئے ان امتحانات میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلموں کو ان کی کامیابی پر نہ صرف شاباش دی بلکہ ان کی کاوشوں کو سراہا بھی- ہماری ویب نے ان پوزیشن ہولڈرز سے خصوصی بات چیت کی جس میں مختلف سوالات کیے گئے- ان سوالات و جوابات کا مقصد جہاں ایک جانب ان پوزیشن ہولڈرز کو آئیڈیل کے طور پر پیش کرنا ہے وہیں دوسری طرف دیگر طالبعلموں کی رہنمائی کرنا بھی ہے-

سب سے پہلے بات کرتے ہیں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی خوش نصیب طالبعلم محمد سنین حسنین سے جنہوں نے 1100 میں سے 992 نمبر حاصل کر کے اے ون گریڈ حاصل کیا-

ہماری ویب: کالج کا نام؟
محمد سنین حسن= دہلی گورنمنٹ کالج-
 

image


ہماری ویب: پوزیشن حاصل کرنے پر کیا احساسات ہیں؟
محمد سنین حسن= اﷲ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے اس ذات نے مجھے میری امیدوں سے بڑھ کر نوازا- اس کے ساتھ ساتھ میرا اساتذہ اور میرے والدین کا بھی بہت بڑا کردار ہے میری اس کامیابی میں-

ہماری ویب: کیا اس سے قبل بھی آپ نے کسی کلاس میں پوزیشن حاصل کی ہے؟
محمد سنین حسن= بورڈ کی سطح پر میں نے پہلی مرتبہ پوزیشن حاصل کی ہے- اور پہلی بار ہی پہلی پوزیشن حاصل کرلی-

ہماری ویب: کیا کالج روزانہ جاتے تھے؟
محمد سنین حسن= جی ہاں میں روزانہ جاتا تھا-

ہماری ویب: کیا کوچنگ بھی جوائن کیا ہے؟
محمد سنین حسن= نہیں کوچنگ جوائن نہیں کی- کالج میں ہی بھرپور پڑھائی ہوتی تھی- جو لوگ کہتے ہیں کہ گورنمنٹ کالج میں پڑھائی نہیں ہوتی تو یہ غلط تاثر ہے- اور کالج کے اساتذہ نے میرے ساتھ بھرپور تعاون کیا-

ہماری ویب: آپ نے پری انجنئیرنگ کا انتخاب کیوں کیا؟
محمد سنین حسن= میں میکینکل انجنئیر بننا چاہتا ہوں اسی لیے اس مضمون کا انتخاب کیا-

ہماری ویب: آپ کے والدین کیا کرتے ہیں؟
محمد سنین حسن= میرے والد کا اسکول ہے اور میرے والد نے خود بھی الیکٹریکل انجنئیرنگ کی ہے این ای ڈی سے- اس کے علاوہ میرے دو بھائی اور ایک بہن بھی این ای ڈی سے انجنئیرنگ کر رہے ہیں جبکہ ایک بہن نے پری میڈیکل کا انتخاب کیا اور اب وہ بی ڈی ایس کر رہی ہیں-

ہماری ویب: آپ کی نظر میں ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے؟
محمد سنین حسن= لوگ ملک کے لیے مخلص نہیں ہیں- صرف ذاتی مفاد کے بارے میں سوچتے ہیں- اگر ہم خود ٹھیک ہوجائیں تو ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائے گا-

ہماری ویب: اگر آپ کو ایک دن کے لیے وزیر اعظم بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گے؟
محمد سنین حسن= تعلیمی اداروں میں سے سیاست کا خاتمہ کردوں گا اور ساتھ ہی پیپر پیٹرن بھی تبدیل کردوں گا-
 

image
ہماری ویب: آپ کے خیال میں مستقبل میں پری انجینئرنگ کی فیلڈ کا کیا اسکوپ ہے؟
محمد سنین حسن= انجنئیر تمام ایجادات کا مستقبل ہوتے ہیں جبکہ تمام ایجادات کے وجود کا انحصار انجنئیرز پر ہوتا ہے اس لیے اس فیلڈ کا مستقبل ہمیشہ سے روشن ہے اور ہمیشہ رہے گا-

ہماری ویب: آپ دوسرے طالبعلموں کو تعلیم میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے کے لیے کیا پیغام دیں گے؟
محمد سنین حسن= تعلیم کو خود پر حاوی نہ کریں بلکہ خود تعلم پر حاوی ہوجائیں- ضروری نہیں ہے کہ 24 گھنٹے پڑھائی کریں بلکہ دیگر تعمیری سرگرمیوں میں بھی اپنا کردار ادا کریں- میں خود بھی نعت خواں رہ چکا ہوں اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور کالج کی طرف سے انعامات جیت چکا ہوں- اس کے علاوہ چاہے کم پڑھیں لیکن دھیان کے ساتھ پڑھیں- دین پر عمل کریں کیونکہ کامیابی اور ناکامی اﷲ کی طرف سے ہوتی ہے- ہماری محنت ہمیں اس وقت تک کامیابی نہیں دلواسکتی جب تک کہ اﷲ کی رضا شامل نہ ہو-

اب بات کرتے ہیں سیکنڈ پوزیشن حاصل کرنے والے خوش قسمت طالبعلم محمد سالک سلام سے- محمد سالک نے 1100 میں 991 نمبر لے کر اے ون گریڈ حاصل کیا-

ہماری ویب: کالج کا نام؟
محمد سالک سلام= آدمجی گورنمنٹ سائنس کالج-
 

image

ہماری ویب: پوزیشن حاصل کرنے پر کیا احساسات ہیں؟
محمد سالک سلام= اﷲ تعالیٰ کا بہت شکر ہے کہ پوزیشن آئی- میری اس کامیابی میں میرے والدین اور اساتذہ کا بہت بڑا کردار ہے-

ہماری ویب: کیا اس سے قبل بھی آپ نے کسی کلاس میں پوزیشن حاصل کی ہے؟
محمد سالک سلام= نہیں پہلی دفعہ آئی ہے-

ہماری ویب: کیا کوچنگ بھی جوائن کیا ہے؟
محمد سالک سلام= جی ہاں کوچنگ جوائن کیا-

ہماری ویب: آپ نے پری انجنئیرنگ کا انتخاب کیوں کیا؟
محمد سالک سلام= بچپن سے میرا رجحان اسی طرف تھا اور میتھ میرا پسندیدہ مضمون ہے-

ہماری ویب: آپ کے والدین کیا کرتے ہیں؟
محمد سالک سلام= میرے والد ٹی آئی پی میں جاب کرتے ہیں جبکہ والدہ ایک گھریلو خاتون ہیں-

image

ہماری ویب: اگر آپ کو ایک دن کے لیے وزیر اعظم بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گے؟
محمد سالک سلام= بہت مشکل سوال ہے- تعلیم کے لیے کچھ نہ کچھ کروں گا خاص طور پر ان بچوں کے لیے جو کسی وجہ سے تعلیم نہیں حاصل کر پاتے- کیونکہ پاکستان کو تعلیم یافتہ لوگوں کی اشد ضرورت ہے-

ہماری ویب: آپ کے خیال میں مستقبل میں پری انجئینرنگ کی فیلڈ کا کیا اسکوپ ہے؟
محمد سالک سلام= یہ ایک سدا بہار شعبہ ہے٬ اگر آپ میڈیکل کے شعبے کو بھی دیکھیں تو وہاں بھی آپ کو انجنئینرنگ کا اہم کردار دکھائی دے گا-

ہماری ویب: کیا آپ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتے ہیں اور مشاغل کیا ہیں؟
محمد سالک سلام= مجھے کرکٹ اور کمپیوٹر گیم کھیلنے کا شوق ہے-

ہماری ویب: آپ دوسرے طالبعلموں کو تعلیم میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے کے لیے کیا پیغام دیں گے؟
محمد سالک سلام= اپنی صلاحیتوں کو پہچانیں اور اپنی دلچسپی کو دیکھیں جس طرف آپ کا رجحان ہو اسی شعبے کا انتخاب کریں- اگر آپ نے خود کو پہچان لیا تو آپ کامیاب ہوجائیں گے-

اب بات کرتے ہیں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی خوش نصیب طالبہ عائشہ محموب سے- عائشہ نے 1100 میں سے 980 نمبر لے کر اے ون گریڈ حاصل کیا- (واضح رہے کہ تھرڈ پوزیشن دو طلبا نے حاصل کی اور دوسرے طالبعلم خزیمہ سہیل ہیں)-

ہماری ویب: کالج کا نام؟
عائشہ محبوب= بی اے ایم ایم پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج فور وومن-
 

image

ہماری ویب: پوزیشن حاصل کرنے پر کیا احساسات ہیں؟
عائشہ محبوب= بہت خوش ہوں لفظوں میں بیان نہیں کرسکتی -امید تو نہیں تھی لیکن اﷲ پاک نے کرم کیا ہے-

ہماری ویب: کیا اس سے قبل بھی آپ نے کسی کلاس میں پوزیشن حاصل کی ہے؟
عائشہ محبوب= میٹرک بورڈ میں 19ویں پوزیشن تھی جبکہ اسکول میں ہمیشہ فرسٹ پوزیشن حاصل کی-

ہماری ویب: کیا کوچنگ بھی جوائن کیا ہے؟
عائشہ محبوب= جی ہاں کوچنگ بھی جوائن کیا-

ہماری ویب: آپ نے اس پری انجنئیرنگ کا انتخاب کیوں کیا؟
عائشہ محبوب= شوق بھی ہے اور دوسری وجہ میرے خاندان میں بہت سے انجینئر ہیں- اس کے علاوہ میری ایک کزن الیکٹریکل انجینئر ہیں بس انہی سے متاثر ہوکر انتخاب کیا-

ہماری ویب: آپ کے والدین کیا کرتے ہیں؟
عائشہ محبوب= میرے والد بزنس مین ہیں جبکہ والدہ ٹیچر ہیں-

ہماری ویب: آپ کی نظر میں ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے؟
عائشہ محبوب= لوگ متحد نہیں ہیں- تعصب اور تفرقہ بازی بہت ہے-
 

image
ہماری ویب: اگر آپ کو ایک دن کے لیے وزیر اعظم بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گے؟
عائشہ محبوب= سرکاری تعلیم کو بہتر کرنا چاہوں گی تاکہ گاؤں وغیرہ میں ناخواندگی کا خاتمہ ہوسکے-

ہماری ویب: تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے حکومت کو کیا اقدامات کرنے چاہیے؟
عائشہ محبوب= چیک اینڈ بیلنس رکھنا چاہیے- نصاب میں رٹے کے بجائے نظریاتی سوالات کو جگہ دی جانی چاہیے تاکہ طالبعلموں کی ذہانت کا درست اندازہ لگانا چاہیے-

ہماری ویب: آپ دوسرے طالبعلموں کو تعلیم میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے کے لیے کیا پیغام دیں گیں؟
عائشہ محبوب= جو اساتذہ کام دیں اسے لازمی کریں٬ والدین کی خدمت کریں اور ان کی دعائیں لیں- اﷲ پر بھروسہ رکھیں اور اپنی محنت جاری رکھیں-

آخر میں ہم بات کریں گے تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے دوسرے خوش نصیب طالبعلم خزیمہ سہیل سے- خزیمہ نے 1100 میں سے 980 نمبر لے کر اے ون گریڈ حاصل کیا-

ہماری ویب: کالج کا نام؟
خزیمہ سہیل= ڈی جے سندھ گورنمنٹ سائنس کالج-
 

image

ہماری ویب: کیا کالج روزانہ جاتے تھے؟
خزیمہ سہیل= میں نے ایک دن بھی چھٹی نہیں کی اور میرے اساتذہ بھی ریگولر آتے تھے-
آخر میں ہم بات کریں گے تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے دوسرے خوش نصیب طالبعلم خزیمہ سہیل سے- خزیمہ نے 1100 میں سے 980 نمبر لے کر اے ون گریڈ حاصل کیا-

ہماری ویب: کالج کا نام؟
خزیمہ سہیل= ڈی جے سندھ گورنمنٹ سائنس کالج-

ہماری ویب: کیا کوچنگ بھی جوائن کیا ہے؟
خزیمہ سہیل= نہیں کوچنگ جوائن نہیں کیا اور جو پڑھا صرف کالج میں ہی پڑھا- ٹیچر ہی اچھا سمجھا دیتے تھے- مجھے اپنا کالج پرائیوٹ کالج سے بھی بہتر لگتا تھا-

ہماری ویب: آپ نے اس پری انجنئیرنگ کا انتخاب کیوں کیا؟
خزیمہ سہیل= میری دلچسپی تھی اس میں- میتھ اور فزکس میرے پسندیدہ مضامین ہیں-
 

image

ہماری ویب: اگر آپ کو ایک دن کے لیے وزیر اعظم بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گے؟
خزیمہ سہیل= مجھے اس میں کوئی دلچسپی نہیں- لیکن اگر بن بھی جاؤں تو ایسے اسپیشل اسکول بنواؤں گا جہاں غریب لوگوں کے بچوں کو مفت میں ایسی تعلیم فراہم کی جائے جیسی کہ امیروں کے بچوں کو بڑے اسکولوں میں دی جاتی ہے-

ہماری ویب: تعلیمی نظام کی بہتری کے حکومت کو کیا اقدامات کرنے چاہیے؟
خزیمہ سہیل= کیمبرج سسٹم میں آئی کیو لیول چیک کیا جاتا ہے جبکہ ہمارے ہاں یادداشت دیکھی جاتی ہے کہ کتنا اچھا رٹا ہوا ہے- ہمارے ہاں بھی اگر بچے کی ذہانت کو جانچا جائے تو ہمارا تعلیمی نظام بھی بہتر ہوجائے گا-

ہماری ویب: کیا آپ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتی ہیں اور مشاغل کیا ہیں؟
خزیمہ سہیل= میں کرکٹ کھیلتا ہوں٬ اس کے علاوہ اسکول میں بہترین فٹبالر کا ایوارڈ حاصل کر چکا ہوں- اسکول میں ہونے والی تمام سائنس اور آرٹس کی ایگزیبیشن میں حصہ لیتا تھا-

ہماری ویب: آپ دوسرے طالبعلموں کو تعلیم میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے کے لیے کیا پیغام دیں گیں؟
خزیمہ سہیل= دل لگا کر پڑھیں- انسان کی پہچان اس کی قابلیت سے ہوتی ہے- اور اسی سے اس میں شعور پیدا ہوتا ہے- اچھی کامیابی حاصل کریں گے تو ماں باپ کے ساتھ ساتھ ملک کا نام بھی روشن ہوگا-
YOU MAY ALSO LIKE:

Hamariweb conducted special interviews of Position holder’s students of Inter Pre-Engineering of Board of Intermediate Education Karachi (BIEK). Muhammad Sunain Hasan, Muhammad Salak Salam, Khuzaima Sohail Salat and Aisha Mehboobn are the brilliant students as first, second and both third position respectively. Position holders share their feeling on success, about their teachers, education system, parents and their time table.