اب کریں پسینے سے موبائل فون چارج

تصور کیجیے کہ آپ سفر میں ہوں اور آپ کے موبائل کی بیٹری کی چارجنگ ختم ہونے لگے اور آپ کے پاس موبائل چارج کرنے کا کوئی ذریعہ بھی نہ ہو توایسے میں آپ کا پسینہ ہی آپ کے موبائل کی بیٹری کو چارج کردے تو کیسا رہے گا؟

یہ کوئی خیالی بات نہیں بلکہ حقیقت ہے کیونکہ کیلیفورنیا یونیورسٹی کے سائنسدان ایک ایسا چھوٹا اور عارضی ٹیٹو بنانے میں کامیاب ہوچکے ہیں جو ہمارے جسم کے پسینے سے ہی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے-
 

image


پسینے سے حاصل کی جانے والی بجلی اتنی ضرور ہوگی کہ اس سے کم سے کم ایک چھوٹی بیٹری چارج کی جاسکے البتہ اس وقت سائنسدان وہ ذریعہ تلاش کر رہے ہیں جس کی مدد سے یہ بجلی اسمارٹ فونز کو چارج کرسکے-

ماہرین کی ایجاد کردہ یہ چھوٹی سی ڈیوائس ہمارے پسینے میں پائی جانے والی نمکیات پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے توانائی میں تبدیل کردیتی ہے-
 

image

ماہرین کا کہنا ہے کہ جتنی زیادہ ورزش کی جاتی ہے پسینے سے اتنے زیادہ نمکیات کا اخراج ہوتا ہے جسے اس ڈیوائس کی مدد سے بجلی پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے-

اس طرح اس ڈیوائس کو استعمال کرنے والا جسمانی طور پر جتنا زیادہ سرگرم ہوگا اتنا ہی حاصل ہونے والی بجلی میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا-
YOU MAY ALSO LIKE:

In the future, when your phone battery is running low, you could charge it using your sweat. Researchers have developed a small temporary tattoo that strips electrons from lactate produced by our bodies during perspiration.