بالی کے جنگل میں تعمیر چند منفرد گھر

انڈونیشیا کے جزیرے بالی کے سرسبز جنگلات میں منفرد طرزِ تعمیر کے حامل 18 گھروں پر مشتمل ایک گاؤں موجود ہے- یہ گاؤں بالی کے قصبے Ubud کے اطراف میں واقع ہے- ان گھروں کی خاصیت یہ ہے کہ یہ تمام گھر مکمل طور پر تقریباً بانسوں کی مدد سے تیار کیے گئے ہیں- یہ گھر دور سے دیکھنے پر جنگل میں موجود جھونپڑیوں کی مانند نظر آتے ہیں- یہ منفرد گھر ایک جدید گھر میں میسر آنے والی آرام و سکون کے حوالے سے تمام سہولیات اس جنگل میں مہیا کرتے ہیں-
 

image
یہ گرین ویلج اعلیٰ ڈیزائن اور پائیدار فنِ تعمیرات کی ایک بہترین مثال ہے-
 
image
گھروں کی اندرونی دیواروں کے لیے Banana paper کا استعمال کیا گیا ہے اور بعض چھتیں المونیم سے جبکہ باقی مقامی طور پر اگائے جانے والے بانسوں کی مدد سے تیار کی گئی ہیں-
 
image
بانسوں سے تیار کردہ یہ چھتیں ایک ایسے خاص ڈیزائن کی حامل ہیں جو کہ طوفانی بارشوں سے بچاؤ کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے-
 
image
جنگل میں موجود ہر گھر میں بجلی کی سہولت اور کچن سے متعلق تمام معیاری اشیا موجود ہیں-
 
image
بانسوں سے بنی سیڑھیاں اور گزر گاہیں پورے گاؤں سے گزرتی ہیں-
 
image
ہر گھر اپنا ایک باغ رکھتا ہے اور یہ باغ یہاں وقت گزارنے والے سیاحوں کو پرائیوسی مہیا کرتا ہے-
 
image
گھروں کی تعمیرات کے لیے استعمال کیے جانے والے بانسوں میں پانی اور بورک ایسڈ کا ایک مکچسر بھی داخل کیا گیا ہے تاکہ ان بانسوں کو کیڑے یا پھپھوندی کوئی نقصان نہ پہنچا سکے-
 
image
یہاں آنے والے زیادہ تر سیاح ایسے کمروں کا یا پھر ایسے آرام دہ جھولوں کا انتخاب کرتے ہیں جس میں بیٹھ کر وہ جنگل کا خوبصورت نظارہ کر سکیں-
 
image
ان گھروں کی قیمت 5 لاکھ ڈالر سے لے کر 2 ملین ڈالر کے درمیان ہے٬ البتہ اگر کوئی انہیں خریدنا نہیں چاہتا تو وہ انہیں کرائے پر بھی حاصل کرسکتا ہے-
 

VIEW PICTURE GALLERY
 

YOU MAY ALSO LIKE:

In the green jungles of Bali, outside the town of Ubud, there’s a village of 18 homes constructed almost entirely out of bamboo. From a distance they look like jungle huts, but these are far from it. These unique homes provide all of the comforts of a 5-star-living modern home.