کیا کسی عورت کا ولی کے بغیر نکاح جائز ہے؟


بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا کسی عورت کا ولی کے بغیر نکاح جائز ہے؟

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، مفہوم: جو عورت بھی اپنے ولی کے بغیر نکاح کرے گی تو اسکا نکاح باطل ہے.

(حوالہ: السنن الکبری للبیہقی جلد 7 صفحہ 105، وسندہ حسن والحدیث صحیح، مفہوم: اسکی سند اچھی ہے اور یہ صحیح حدیث ہے. سنن ابی داود: 2083، سنن الترمذی: 1102، وقال: "ھذا حدیث حسن" امام ترمذی نے کہا: یہ حدیث حسن ہے. صحیح ابن حبان: 4042، وصححہ الحاکم علی شرط الشیخین جلد 2 صفحہ 168، امام حاکم نے کہا کہ بخاری و مسلم کی شرط پر صحیح ہے)

سیدنا عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: "لا نکاح إلا بولی مرشد أو سلطان"

مفہوم: خیر خواہ ولی یا سلطان کے بغیر نکاح نہیں ہوتا.

(حوالہ: الاوسط لابن المنذر جلد 8 صفحہ 264 حدیث نمبر 7183 وسندہ حسن)

امام مالک، امام شافعی، اور امام احمد وغیرھم رحمہم اللہ کا یہی قول ہے کے ولی کے بغیر نکاح نہیں ہوتا دیکھیں سنن الترمذی: 1102

اس سلسلہ میں ہماری مسلمان بہنوں کو نصیحت ہے کہ اللہ عز وجل سے ڈر جانا چاہیے کہ جو رسم آج کل چل نکلی ہے کہ بعض عورتیں گھروں سے بھاگ جاتی ہیں اور کورٹ میں جاکر بغیر ولی کی اجازت کے شادی کرلیتی ہیں وہ بہت خطرناک عمل ہے اور اس سے یہ بھی شبۂ ہوسکتا ہے کہ انکا نکاح باطل ہے اور جیسے وہ زنا میں زندگی گزاریں، معاذ اللہ. اس لیے ہماری مسلمان بہنوں کو شعور سے کام لینا چاہیے اور ایسی جلد بازی نہیں کرنی چاہیے. دوسری طرف والدین کو بھی نصیحت کرنا ضروری ہے کہ بچپن سے اپنے بچوں کی زندگی میں توحید، قرآن والسنۃ کی محبت، صبر و استقامت اور حیاء و بردباری اور والدین کی اسلام کے اندر رہتے ہوۓ اطاعت و دینی تربیت پیدا کریں، اور اگر جوانی میں اولاد اپنے مرضی سے شادی کی خواہاں ہے تو انکو پیار سے بار بار سمجھائیں، اگر نہ مانیں اور اپنی خواہش پر اڑیں رہیں اور ایسی جگہ شادی کرنا چاہیے جہاں شریعتا کوئ قباحت نہیں، صرف دنیاوی طور پر یا رسم و رواج کی قباحت محسوس ہو تو انکی خوشی کی خاطر اپنی رضامندی سے اپنی اولاد کی شادی وہاں ہی کردیں جہاں وہ چاہ رہے ہیں اور انہیں کورٹ میں جاکر بغیر ولی کے باطل نکاح اور اسکی وجہ سے زنا جیسے خطرناک گناہ کبیرہ سے بچالیں، اور یقینا ہدایت دینے والا تو اللہ رب العزت ہی ہے.
manhaj-as-salaf
About the Author: manhaj-as-salaf Read More Articles by manhaj-as-salaf: 291 Articles with 409891 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.