لاہور: سموسے بیچنے والے کی دوسری پوزیشن

آج کراچی ، لاہور ، فیصل آباد ، ملتان سمیت مختلف شہروں میں میٹرک بورڈ کے نتائج کا اعلان گیا ہے۔ اس میں متعدد طلبا نے نمایاں پوزيشنز بھی حاصل کیں ہیں لیکن سب سے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے ان میں قصور کے محمد رضوان نے-

رضوان کو انتہائی کٹھن حالات میں بھی اپنے تعلیمی سلسلے کو جاری رکھنے کے لیے محنت مزدوری کرنا پڑتی ہے- اور اس ہونہار طالبعلم نے لاہور بورڈ کے تحت ہونے ہونے والے میٹرک بورڈ کے امتحانات میں آرٹس گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے-
 

image


رضوان کا یہ کارنامہ اسے دوسرے پوزیشن ہولڈرز سے اس لیے نمایاں کرتا ہے کہ رضوان کو اپنے تعلیمی سلسلے کو جاری رکھنے کے لیے روزانہ سموسے فروخت کرنا پڑتے ہیں- رضوان صبح میں پڑھتا ہے جبکہ شام میں سموسے فروخت کر کے اپنے والد کا ہاتھ بٹاتا ہے-

رضوان نے سالانہ امتحانات میں 1100 میں سے 988 نمبر لے کے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

YOU MAY ALSO LIKE:

Hailing from a humble background, Mohammad Rizwan obtained second position in the matriculation examinations in Lahore. Earning a livelihood by selling 'samosas' Rizwan managed to secure the second position despite having to work at the same time.