کروبیرا٬ دنیا کی سب سے گہری غار

کروبیرا غار کو (Krubera Cave) کو Voronya غار کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور اسے دنیا کی سب سے گہری ترین غار ہونے کا اعزاز حاصل ہے-

یہ غار Arabika Massif نامی ایک پہاڑ میں واقع ہے جو کہ جارجیا کے خطے مغربی کاکیشیائی سب سے بلند چونے پتھر کا پہاڑ ہے-
 

image


یہ پہاڑ سینکڑوں غاروں پر مشتمل ہے اور یہ غاریں اس وقت وجود میں آنا شروع ہوئی تھیں جب 5 ملین سال قبل پہاڑوں میں اضافہ ہونا شروع ہوا تھا-

ان سینکڑوں غاروں میں سے پانچ غاریں ایسی ہیں جو کہ 1000 میٹر تک گہری ہیں جبکہ کروبیرا ایک ایسی غار ہے جس کی گہرائی 2197 میٹر ہے اور اسے دنیا کی گہری ترین غار کے طور پر جانا جاتا ہے-

کروبیرا غار 16058 میٹر طویل غار ہے اور اس کے زیادہ تر حصے گہرائی پر مشتمل ہیں- اس میں عمودی کنویں ہیں جو کہ مختلف راستوں سے جڑے ہوئے ہیں-
 

image

اس غار کا آغاز پہاڑوں کے اندر انتہائی بلندی سے ہوتا ہے جو کہ 2256 میٹر بنتی ہے اور اس کا داخلی راستہ انتہائی تنگ اور دشوار گزار ہے-

غار کے اکثر مقامات کے تنگ ہونے کی وجہ سے محفوظ راستہ حاصل کرنے کے لیے ان مقامات پر کھدائی کرنی پڑتی ہے جبکہ دیگر مقامات پر موجود راستے اتنے بڑے ہیں کہ جیسے سب وے سرنگیں-

غار میں 200 میٹر کی گہرائی میں جانے کے بعد یہ غار دو بنیادی حصوں یا شاخوں میں تقسیم ہوجاتا ہے- اور پھر 1300 میٹر کی گہرائی میں جانے کے بعد غار مزید متعدد حصوں میں تقسیم ہوجاتا ہے-
 

image

غاروں کا مطالعہ کرنے والے ماہرین نے جب اس غار پر تحقیق کا آغاز کیا تو انہیں سب سے زیادہ مشکل کا سامنا سیلابی سرنگوں کے باعث کرنا پڑا- ان سرنگوں کو "sumps" کہا جاتا ہے- ان سرنگوں میں سے ایک سرنگ کی گہرائی 52 میٹر تک تھی-

اس لیے ماہرین کو ان گہری اور پانی سے بھرپور سرنگوں سے گزرنے کے لیے سکوبا گئیر کا استعمال کرنا پڑا-

یہ غار اب مختلف ممالک کے مہم جوئی کا شوق رکھنے والے افراد کے لیے انتہائی مقبول ترین مقام کا درجہ حاصل کر چکی ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Krubera Cave, also known as Voronya Cave (Russian for “Crow’s Cave”) is the deepest known cave on Earth. It is located in the Arabika Massif, one of the largest high-mountain limestone karst massifs in the Western Caucasus region of Georgia.