قدرتی حسن سے مالا مال دلکش نیشنل پارک

نیشنل پارک قدرتی طور پر خوبصورت اور پرکشش ہوتے ہیں- دنیا کے بہت سے مقامات کو وہاں موجود خوبصورتی کے تحفظ کے باعث پارک قرار دیا گیا ہے- دلچسپ بات یہ ہے کہ یہی خوبصورتی ان پارکس کو حیرت انگیز بھی بناتی ہے- یوں تو دنیا بھر میں انگنت خوبصورت نیشنل پارکس موجود ہیں اور تمام کا احاطہ کرنا تقریباً ناممکن ہے لیکن ہم آپ کو صرف دو ممالک امریکہ اور پاکستان میں پائے جانے والے چند خوبصورت نیشنل پارکس کے بارے میں بتائیں گے-
 

گلیشیئر نیشنل پارک
گلیشیئر نیشنل پارک امریکی ریاست مونٹانا میں واقع ہے اور یہ نیشنل پارک امریکہ اور کینیڈا کی سرحد پر واقع ہے- ایک ملین ایکڑ کے وسیع رقبے پر پھیلے اس نیشنل پارک میں 130 سے زائد جھیلیں٬ پودوں کی ہزاروں اقسام اور سینکڑوں اقسام کے جانور پائے جاتے ہیں- اس کے علاوہ اس نیشنل پارک میں دو پہاڑی سلسلے بھی موجود ہیں-

image


اولمپک نیشنل پارک
اولمپک نیشنل پارک امریکی ریاست واشنگٹن میں جزیرہ نما اولمپک میں واقع ہے- یہ نیشنل پارک چار مرکزی خطوں پر مشتمل ہے جس میں پیسیفک ساحل٬ الپائن علاقے٬ مغربی آبی جنگلات اور مشرق کی جانب پائے جانے والے جنگلات شامل ہیں-

image


ڈینالی نیشنل پارک
یہ نیشنل پارک شمالی امریکہ کے بلند ترین پہاڑ ڈینالی کے مرکز میں واقع ہے اور یہ الاسکا کا داخلی راستہ ہے- یہ نیشنل پارک 6 ملین ایکڑ سے زائد کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے- اس نیشنل پارک میں مختلف اقسام کے جنگلات کے علاوہ گلیشیر اور چٹانیں بھی پائی جاتی ہیں- ہر سال 4 لاکھ افراد اس مقام کی سیر کو آتے ہیں-

image


ییلو سٹون نیشنل پارک
یہ نیشنل پارک امریکی ریاست Wyoming میں واقع ہے لیکن اس کی سرحدیں مونٹانا اور Idaho میں بھی پھیلی ہوئی ہیں- یہ دنیا کا سب سے پہلا نیشنل پارک ہے- یہ نشینل پارک اپنی جنگلی حیات کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے- اس کے علاوہ Old Faithful Geyser یہاں مقبول ترین مقامات میں سے ایک ہے-

image


گریٹ سموکی ماؤنٹین نیشنل پارک
یہ نیشنل پارک بھی امریکہ میں واقع ہے اور عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ہے-یہ نیشنل پارک 522,419 ایکڑ کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے- اس نیشنل پارک کے گریٹ سموکی نامی پہاڑ سب سے بڑے Appalachian پہاڑی سلسلے کا ایک حصہ ہے- Appalachian راستہ بھی اس پارک کے مرکز میں سے گزرتا ہے-

image


کیرتھر نیشنل پارک
بات ہو دنیا کے خوبصورت ترین نیشنل پارکس کی اور پاکستان کا ذکر نہ ہو یہ کیسے ممکن ہے- کیرتھر نیشنل پارک پاکستان کے صوبے سندھ کے ضلع جامشورو اور کراچی میں موجود کیرتھر پہاڑی سلسلے میں واقع ہے- یہ نیشنل پارک 3087 سے زائد اسکوائر کلومیٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے- یہ پاکستان کا دوسرا بڑا نیشنل پارک ہے- یہاں متعدد انتہائی نایاب اور منفرد اقسام کے جانور پائے جاتے ہیں-

image


دیوسائی نیشنل پارک
بات ہوجائے پاکستان کے ایک اور خوبصورت نیشنل پارک کی- یہ نیشنل پارک شمالی پاکستان کے علاقے بلتستان کے ضلع سکردو میں واقع ہے- اس کی خوبصورتی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے اور بلتستان جانے والے سیاح دیوسائی ضرور جاتے ہیں- دیوسائی مرتفع دنیا کی دوسری بلند ترین مرتفع ہے- اس سطح مرتفع کی سرحدیں قراقرم اور مغربی ہمالیہ سے جا ملتی ہیں-

image


ہنگول نیشنل پارک
ہنگول نیشنل پارک پاکستان کا سب سے بڑا نیشنل پارک ہے اور بلوچستان کے جنوب مغربی ساحلی علاقے مکران میں واقع ہے- اس نیشنل پارک کا ایک وسیع علاقہ ریت پر مشتمل ہے اور یہ کسی نیم ساحلی ریگستان کی مانند دکھائی دیتا ہے- اس نیشنل پارک میں دریائے ہنگول بھی شامل ہے اور یہاں مختلف اقسام کی مچھلیاں اور پرندے پائے جاتے ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

National parks are naturally beautiful. Most parks were declared parks to preserve the wild beauty that makes them so amazing. While nearly all these protected areas are pretty, a number are simply amazing in their beauty. Take a look at the list of the most beautiful national parks in the world.