نیّت عمل سے بہتر ہے

حضرتِ سیِّدُنا سہل بن سعد رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کا فرمانِ دلکُشاہے:'' مسلمان کی نیت اس کے عمل سے بہترہے۔''(المعجم الکبیر للطبراني، الحدیث: ۵۹۴۲، ج۶، ص۱۸۵)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!امیرُالمومِنین حضرت سیِّدُنا علی المرتضی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہٗ الْکَرِیْم نے ارشاد فرمایا :''بندے کو اچھی نیّت پر وہ انعامات دیئے جاتے ہیں جو اچھے عمل پر بھی نہیں دیئے جاتے کیونکہ نیّت میں ریاکاری نہیں ہوتی۔''(الزّواجر عن اقتراف الکبائر،الکبیرۃ الثانیۃ،باب الشرک الاصغر وھو الریاء،ج۱،ص۷۵)

نیت کا پھل

بنی اسرائیل کا ایک شخص قحط سالی میں ریت کے ایک ٹیلے کے پاس سے گزرا۔ اس نے دل میں سوچا کہ اگر یہ ریت غلہ ہوتی تو میں اسے لوگوں میں تقسیم کردیتا ۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے ان کے نبی علیہ السلام کی طرف وحی بھیجی کہ اُس سے فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ نے تمہارا صدقہ قبول کر لیا اور تیری اچھی نیت کے بدلےمیں اس ٹیلے کے بقدر غلہ صدقہ کرنے کا ثواب دیا۔(احیاء العلوم،کتاب النیۃ والاخلاص، ج۵،ص۸۸)
Nasir Memon
About the Author: Nasir Memon Read More Articles by Nasir Memon: 103 Articles with 180705 views I am working in IT Department of DawateIslami, Faizan-e-Madina, Babul Madinah, Karachi in the capacity of Project Lead... View More