جاپان میں تعمیر کردہ انوکھا کیپسول ہوٹل

انسان زندگی کو سہل بنانے کے لیے آئے روز نت نئی ایجادات اور تعمیرات کر رہا ہے اور اس کی ایک مثال جاپان میں بنایا جانے والا کیپسول ہوٹل ہے۔

یہ انوکھا جاپانی ہوٹل جاپانی دارالحکومت ٹوکیو کے نارتیا ائیرپورٹ سے چند منٹ کی پیدل مسافت پر تعمیر کیا گیا ہے- چھوٹے چھوٹے کیپسول پر مشتمل یہ ہوٹل آرام کرنے کی بہترین سہولیات سے آراستہ ہے۔
 

image


یہ کیپسول ہوٹل ایئرپورٹ کے نزدیک کار پارکنگ کے ایریے میں بنایا گیا ہے اور تعمیر کا مقصد اپنی پرواز کا انتظارکرنے والے مسافروں کو آرام دہ جگہ مہیا کرنا ہے۔

نارتیا ائر پورٹ نے حال ہی میں قدرے سستی پروازوں کا آغاز جو کہ طلوع آفتاب سے پہلے روانہ ہوتی ہیں اور ان میں سفر کیلئے مسافروں کو چند گھنٹے قبل ایئر پورٹ پہنچنا ہوتا ہے۔
 

image

اس ہوٹل کے کیبن میں 9 گھنٹے کے قیام کا خرچہ تقریباً 22 پاؤنڈ ہے جبکہ مسافر 9 پاؤنڈ فی گھنٹہ کے حساب سے کم وقت کیلئے بھی قیام کر سکتے ہیں۔
YOU MAY ALSO LIKE:

The days of curling up on an uncomfortable airport bench or seats is over, at Tokyo Narita Airport at least, where a new capsule hotel opens Sunday. Nine Hours, which already has a capsule hotel in Kyoto, has added to its franchise with the new addition built in a car park just a minute's walk from the airport's Terminal 2.