شارک سے متعلق چند دلچسپ حقائق

دنیا بھر کے سمندروں میں شارک کی 465 سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں اور یہ جسامت میں 10 انچ سے کم بھی ہوتی ہے تو 50 فٹ سے زائد بھی- شارک کو ایک سپریم شکاری کے طور پر جانا جاتا ہے اور یہ ایک حیرت انگیز جانور ہے- یہاں ہم آپ کو شارک سے متعلق چند ایسے دلچسپ حقائق بتائیں گے جن سے بہت کم لوگ واقف ہوتے ہیں-

16ویں صدی تک ملاح شارک کو “ دریائی کتے “ کے طور پر جانتے تھے-

ایک شارک دوسری شارک کو اپنی خوراک بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے-
 

image


مثال کے طور پر ٹائیگر شارک بُل شارک کو کھا سکتی ہے٬ بُل شارک بلیک ٹپ شارک کو کھا سکتی ہے٬ بلیک ٹپ شارک ڈاگ فش شارک کو کھا سکتی ہے-

شارک کی جسامت٬ طاقت اور دانتوں سے بھرپور جبڑے کسی بھی انسان کو خوف میں مبتلا کرنے کے لیے کافی ہوتے ہیں-

شارک کے دانت انتہائی نوکیلے اور تیز ہوتے ہیں-

شارک گزشتہ 400 ملین سال سے سمندروں میں پائی جاتی ہے اور بنیادی طور پر آج تک اس میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی-
 

image

تقریباً تمام اقسام کی شارک گوشت خور ہوتی ہیں-

شارک کا ڈھانچہ ہڈیوں کے بجائے cartilage پر مبنی ہوتا ہے جس کی وجہ سے ان کا جسم انتہائی لچکدار ہوتا ہے-

شارک کی خوراک میں دیگر مچھلیاں اور سمندری حیات شامل ہوتی ہیں جیسے کہ ڈولفن اور سیلز وغیرہ- اس کے علاوہ یہ کچھوؤں کا شکار بھی کرتی ہیں-

شارک کی جلد عام مچھلیوں کی جلد کی مانند نہیں ہوتی بلکہ یہ denticles ( دندنچہ ) سے بنی ہوتی ہے-
 

image

اگرچہ ہر سال بہت کم لوگ شارک کا شکار بنتے ہیں لیکن میڈیا اور موویز میں شارک کو حد سے زیادہ قاتل جانور یا انسانوں کے لیے خطرناک ترین جانور کے طور پر پیش کیا جاتا ہے-

شارک پانی میں ایک میل کی دوری سے بھی کسی دوسری مچھلی کی بو سونگھنے کی صلاحیت رکھتی ہے-

وہیل شارک دنیا کی سب سے بڑی مچھلی ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

There are several hundred species of sharks, ranging in size from less than ten inches to over 50 feet. These amazing animals have a fierce reputation, but fascinating biology. Here we'll explore some things that define sharks.