بد ہضمی(Indigestion)

آج میں اس موضوع کو اس لئے چنا ہے کیونکہ رمضان کا مہینہ ہے اور ہم افطاری کے وقت دستر خوان پر طرح طرح کے کھانے سجاتے ہیں۔اور ان میں پکوڑے اور سموسے ضرور ہوتے ہیں۔اور زیادہ پکوڑے کھانے سے ہمارے نظام انہظام میں خرابی پیدا ہو جاتی ہے اور ہم جو بھی غذا کھاتے ہیں وہ ہمارے معدہ میں ہضم نہیں ہوتی۔ اس سے ہم ساری رات اور دن بے آرام رہتے ہیں۔اسی وجہ سے ہمیں بد ہضمی کی شکائت ہو جاتی ہے۔اس لئے ہمیں کھانے میں اعتدال سے کام لینا چاہیے۔اگر آپ میں سے کسی کو بھی بد ہضمی کی شکایت ہو جائے تو اس کو اپنی غذا بدل لینی چاہیئے اور اگر شدید قسم کی بد ہضمی ہو تو پھر ڈاکٹر سے رجوع ضرور کریں۔ذہنی دباؤ،کسی قسم کی پریشانی،خوف،بے صبری اور بے چینی بھی ہاضمہ کی خرابی کی وجہ بن سکتی ہے۔اس لئے ان مندرجہ بالا تمام باتوں سے ہمیں اپنے آپ کو دور رکھنا چاہیئے اور اپنی زندگیوں میں اطمینان لانا چاہیئے۔

جب ہم بار بار کھاتے ہیں ثقیل اور مرغن غذا کا استعمال کرتے ہیں۔جسمانی اور ذہنی طور پر کام کی زیادتی بھی اس کی ایک وجہ ہو سکتی ہے۔اس کے علاوہ چائے کا زیادہ استعمال،مصالحہ جات کا بے جا استعمال ، دکھ و تکلیف اور قبض وغیرہ سے بھی یہ مرض لاحق ہو جاتا ہے۔

بد ہضمی میں ہمیں قے،متلی،ڈکار اور منہ کا ذائقہ بد مزہ ہو جاتا ہے۔سینے میں جلن کے ساتھ منہ سے بدبو دار سانس آتی ہے۔پیٹ میں ہلکا سا درد بھی رہتا ہے۔طبیعت میں سستی اور کاہلی ہو جاتی ہے۔اس کے علاوہ سر درد کی شکائت بھی ہو سکتی ہے۔

لہذا ان تمام باتوں سے ایک بات واضح ہو گئی ہے کہ ہمیں کھانے میں صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیئے۔اس کے علاوہ ذہن کو پر سکون رکھنے کی بھر پور کوشش کریں اور کسی قسم کا ذہن میں دباؤ نہ آنے دیں۔آپ کی ایک چھوٹی سی غلطی آپ کے نظام ہضم کو اچھا خاصا متاثر کر سکتی ہے۔اس کے علاوہ بد ہضمی کے ساتھ تیزابیت بھی ہو جاتی ہے اسی وجہ سے معدے میں تیزابی مادوں کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور اس سے جلن ہونا شروع ہو جاتی ہے۔

بد ہضمی کے لئے درج ذیل ادویات استعمال کی جاسکتی ہیں اگر طبیعت زیادہ خراب ہو جائے تو پھر قریبی ماہر ہومیو ڈاکٹر سے ہی علاج کروائیں۔

٭ہومیو پیتک ادویات:
٭نکس وامیکا 30:اگر بار بار کھانا کھانے سے بد ہضمی ہوئی ہو تو پھر اس دوا کے چار قطرے تھوڑے سے پانی میں ملا کر دن میں تین بار استعمال کریں۔
٭کاربوویج 30:اگر کھانا کھانے کے آدھ گھنٹہ بعد معدہ میں درد محسوس ہو ،اپھارہ،ریاح وغیرہ آتی ہو تو اس دوا کے پانچ قطرے تھوڑے سے پانی میں ملا کر دن میں تین بار استعمال کریں۔
٭لائکوپوڈیم 30:اس دوا کو دن میں تین بار چار قطرے تھوڑے سے پانی میں ملا کر پینے سے بد ہضمی کی شکائت دور ہو جاتی ہے۔
٭پلساٹیلا 30:جب ثقیل اور مرغن غذا کا استعمال کرنے سے بد ہضمی ہو تو اس دوا کے پانچ قطرے تھوڑے سے پانی میں ملا کر پینے سے شکائت دور ہو جاتی ہے۔

نوٹ:۔ادویات کا استعمال اس وقت تک رکھیں جب تک مکمل صحت مند نہ ہو جائیں۔اگر زیادہ طبیعت خراب ہو تو پھر اپنے قریبی ڈاکٹر سے رجوع کریں۔شکریہ

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1840883 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More