چونکا دینے والے زیرِ آب شہر

اگرچہ افسانوی شہر اٹلانٹس کی تلاش تاحال جاری ہے اور ماہرین کو اب تک اس سلسلے میں کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں ہوئی لیکن اب تک ایسے متعدد زیرِ آب شہر دریافت کیے جاچکے ہیں جن کی تاریخ چونکا دینے والی ہے- یہ ایک پیداواری اور اپنے دور کے انتہائی مقبول ترین شہر تھے -
 

Cleopatra’s Palace, Alexandria, Egypt
متعدد سالوں تک گمشدہ رہنے کے بعد آخرکار کلوپیٹرا کے شاہی محل کو اسکندریہ کے ساحلوں سے دریافت کرلیا گیا- ماہرین کا ماننا ہے کہ اس شہر کے زیرِ آب جانے کی وجہ ایک بہت خوفناک زلزلہ اور سونامی ہوسکتا ہے- ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سونامی اسکندریہ کے ساحل سے ٹکرایا جس کے باعث Antirhodos جزیرہ کلوپیٹرا کے محل سمیت سمندر میں غرق ہوگیا- اس کے علاوہ اسکندریہ کا لائٹ ہاؤس بھی زیرِ آب چلا گیا اور ان دونوں عمارات کا شمار دنیا کے قدیم ترین عجائبات میں کیا جاتا ہے-

image


Port Royal, Jamaica
یہ سمندری ڈاکوؤں کا ایک پسندیدہ شہر تھا اسی لیے اسے “ زمین کا سب سے خراب شہر “ بھی کہا جاتا ہے- لیکن اس شہر کو 7.5 کی شدت کے زلزلے نے تباہ و برباد کردیا- یہ شہر غیر مستحکم ریت کے ذریعے تعمیر کیا گیا تھا اور اسی وجہ سے زلزلے کی صورت میں زیرِ زمین چلا گیا اور ہزاروں اموات واقع ہوئیں-کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ ایک عذاب تھا کیونکہ اس شہر میں لوٹ مار٬ عصمت فروشی اور شراب کی پیداوار بڑے پیمانے پر کی جاتی تھی- اگرچہ یہ شہر سطح سے 40 فٹ کی گہرائی میں واقع ہے لیکن 20ویں صدی کے آغاز تک اسے سطح سے بھی دیکھا جاسکتا تھا- لیکن یہ مسلسل ڈوبتا جارہا ہے اور اس شہر کے زیاد تر حصے کا احاطہ ریت نے کر لیا ہے-

image


The Pyramids of Yonagami-Jima, Japan
یہ اب تک کی ہونے والی متنازعہ دریافتوں میں سے سب سے زیادہ متنازعہ دریافت ہے کیونکہ ماہرین نہ تو اس بات پر راضی ہیں کہ یہ مجسمے فطرت نے تخلیق کیے اور نہ ہی اس پر کہ انہیں کسی انسان نے بنایا ہے- غوطہ خوروں کا کہنا ہے کہ یہ مجسمے انسان کی ہنرمندی کا کمال ہیں- اگر یہ انسانوں نے تعمیر کیے ہیں تو پھر یہ اس برفانی دور کے ہوسکتے ہیں جب سمندر کی سطح 130 فٹ کم تھی- جاپان کا یہ مقام غوطہ خوری کے حوالے سے انتہائی مقبول ہے لیکن یہ انتہائی خطرناک بھی جس کی وجہ یہاں hammerhead شارک کا بڑی تعداد میں پایا جانا ہے- یہ مقام غوطہ خوروں نے 1995 میں دریافت کیا اور اندازوں کے مطابق ان مجسموں کی تاریخ 8 ہزار سال پرانی ہے- اس شہر کی سب سے اہم دریافت ایک بلند و بالا اہرام ہے-

image


Lion City of Quiandao Lake, China
یہ چینی شہر Qiandao جھیل میں 40 میٹر گہرائی میں ہے اور اسے پیسے کمانے کے منصوبے میں تبدیل کر دیا گیا ہے- اس شہر کو چینی حکومت نے Xin’an نامی دریا کے ڈیم پروجیکٹ کے لیے لیے خود غرق کیا- اس شہر کو 50 سالوں کے لیے مکمل طور پر محفوظ بنا دیا گیا ہے- سال کی صرف دو مہینوں کی چھٹیوں میں پروفیشنل غوطہ خور یہاں آ کر اس شہر کا دورہ کر سکتے ہیں-

image


Dwarka, Gulf of Cambay, India
یہ شہر سمندری سائنسدانوں نے سال 2002 کے آغاز میں Cambay خلیج میں دریافت کیا- اس خلیج کی لمبائی 5 میل جبکہ چوڑائی 2 میل ہے- یہ قدیم شہر سمندر کی 120 فٹ کی گہرائی میں موجود ہے- یہ ایک انتہائی منصوبہ بندی کے ساتھ چلنے والا شہر تھا لیکن پھر بھی آخرکار سب کچھ چھوڑ کر ڈوب گیا-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Though the search for the legendary city of Atlantis still rages on there have been many other underwater cities that have been found. Giving an eerie insight into what were once productive and highly popular cities here are just a few guaranteed to blow your mind.