مصر: شرم الشیخ کے عجائبات

شرم الشیخ مصر کے جنوبی سرے پر موجود ایک ایسا مقام ہے جو دنیا کے مشہور ترین مقامات کوہ سینا اور بحیرہ احمر کے درمیان واقع ہے-

اس مقام کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے اور اسے اپنی ثقافتی سیاحت اور سورج کی چمک دمک کے حوالے سے جانا جاتا ہے جو کہ پورے سال رہتی ہے-

یہ مصر کے بہترین سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے اور اپنی چھٹیاں گزارنے کے حوالے سے زیادہ تر سیاحوں کی ترجیح بھی یہی جگہ ہوتی ہے-
 

image


شرم الشیخ کے سیاحتی دورے کے موقع پر سب سے مشکل کام بہترین رہائش گاہ یا ہوٹل کا انتخاب ہوتا ہے- شرم الشیخ میں واقع ہوٹل انتہائی خوبصورت پرکشش ہیں لیکن ہم آپ کو چند ایسے ہوٹل کے بارے میں بتاتے ہیں جن کا شمار شرم الشیخ کے عجائبات میں ہوتا ہے-

Sierra Sharm El Sheikh
یہ ایک بہترین ہوٹل ہے جو کہ شرم الشیخ کے مشہور نیشنل پارک راس محمد میں واقع ہے- رہائش اختیار کرنے کے لیے یہ ایک بہترین علاقہ ہے کیونکہ اس کے اردگرد ریسٹورنٹس٬ خریداری کے لیے دکانیں اور کاروباری سیمینار تک منعقد ہوتے ہیں-
 

image

Savoy Sharm
یہ ہوٹل شرم الشیخ کے حیرت انگیز مقامات میں سے ایک ہے- یہ ہوٹل بھی راس محمد میں ہی واقع ہے لیکن یہاں ٹھہرنے والے سیاح اردگرد قدرتی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں-

یہ ہوٹل ریسٹورنٹس اور دیگر جدید سہولیات سے آراستہ ہے جیسے کہ اندرونی اور بیرونی سوئمنگ پول٬ مساج سینٹر اور Jacuzzi وغیرہ- اس کے علاوہ یہاں سنہری ریت کا حامل ساحل بھی ہے- اس ہوٹل میں موجود 6 ریسٹورنٹس مختلف اقسام کے کھانوں کی پیشکش کرتے ہیں- ان ریسٹورنٹس میں اطالوی٬ ایشین اور امریکن ڈشز سے لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے-
 

image

ہوٹل کے تمام کمرے روشن اور جدید فرنیچر سے آراستہ ہیں جبکہ ہر کمرے کے ساتھ ایک بالکونی بھی موجود ہے جہاں سے بحیرہ احمر اور سوئمنگ پول کا خوبصورت نظارہ کیا جاسکتا ہے-

Domina Coral Bay Aqua Marine
رہائش اختیار کرنے کے لیے یہ بھی ایک خوبصورت مقام ہے جو کہ ایک ریزورٹ ہے٬ خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو تیراکی کا شوق رکھتے ہیں-

اس مقام پر بھی متعدد ریسٹورٹنس موجود ہیں جو کہ مقامی اور بین الاقوامی ڈشز کی پیشکش کرتے ہیں- یہاں آنے والے سیاح خود کو انتہائی پرسکون محسوس کرتے ہیں- یہاں کئی اقسام کی تفریحی سرگرمیاں سرانجام دی جاسکتی ہیں جن میں سرفہرست پانی کے کھیل ہیں- ان کھیلوں کے ذریعے سیاحوں کا واسطہ منفرد تجربات سے پڑتا ہے-
 

image

سیاح اپنے کمروں سے بھی اس مقام کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں٬ کیونکہ ہر کمرے میں بالکونی موجود ہے جہاں سے ساحل٬ سمندر اور پول کا دلکش نظارہ کیا جاسکتا ہے-

اب بات کرتے ہیں شرم الشیخ میں واقع ایک مسجد اور اولڈ مارکیٹ کی:

Al Musterfa Mosque
یہ شرم الشیخ کی ایک خوبصورت مسجد ہے اور انتہائی محفوظ حالت میں موجود ہے- یہ شرم الشیخ کی شاندار عمارات میں سے ایک ہے اور اسے فنِ تعمیر کا اعلیٰ شاہکار کہا جاتا ہے- اس مسجد کی تزئین و آرائش بہترین frescos اور خوبصورت اسٹرکچر سے کی گئی ہے-
 

image

The Old Market
اگر آپ شرم الشیخ کی روزمرہ زندگی دیکھنا چاہتے ہیں تو پھر اولڈ مارکیٹ کا رخ کریں- یہاں کا قانون ہے کہ تاجر روزانہ کی بنیاد پر اکٹھے ہو کر ایک دوسرے سے سامان اور رقوم کا تبادلہ کرتے ہیں- یہاں کی دکانوں پر آپ کو منفرد تحائف اور قابل ذکر اشیاﺀ دیکھنے کو ملیں گی- البتہ جیب کتروں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے-
 

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Sharm El-Sheikh is located on Egypt’s southern tip. It’s found between the Mount Sinai and the Red Sea, two locations that are already famous by themselves. The place is full of history traveling back thousands of years, and is known for its cultural tours and sunshine all year round. Hence, this place has become one of the premier holiday destinations in Egypt.