ایک سنسنی خیز میچ اور جرمنی کی جیت

برازیلین دارالحکومت ریو ڈے جنیرو میں اتوار کو ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں جرمنی اور ارجنٹائن کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ نوّے منٹ کے کھیل کے دوران دوںوں ٹیموں کی جانب سے ایک بھی گول نہ کیا جاسکا جس کے بعد انہیں اضافی وقت دیا گیا۔

میچ اس وقت مزید سنسنی خیز ہوگیا جب اضافی پندرہ منٹ میں بھی گول نہ کیا جا سکا جس کے بعد مزید پندرہ منٹ کا اضافی وقت دیا گیا- البتہ ان پندرہ منٹ کے آخری لمحات میں بلآخر جرمنی کے ماریو گوئٹسے گول کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
 

image


ماریو نے آندرے شیورلے کی کِک کا انتہائی مہارت سے استعمال کرتے ہوئے بال کو ارجنٹائن کی گول پوسٹ کے اندر دے مارا۔

22 سالہ ماریو ارجنٹائن کی گول پوسٹ کے سامنے تھے جب شیورلے نے ان تک بال پہنچائی۔ ماریو نے اپنے سینے پر بال کو روکا اور پھر ایک زبردست کِک لگائی۔

یہ گول کھیل کے 113ویں منٹ میں گول کیا جبکہ اس وقت تک یہ امید کی جانے لگی تھی کہ اب میچ کا فیصلہ پینلٹی شُوٹ آؤٹ پر ہی کیا جائے گا۔

جرمنی کی اس شاندار فتح کے موقع پر جرمن رہنما چانسلر انگیلا میرکل اور یوآخم گاؤک بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

ارجنٹائن کے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی میچ کے دوران کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکے اور جرمنی کی جانب سے گول کرنے کے بعد ملنے والی فری کِک بھی ان کے کام نہ آئی۔

جرمنی کی اس فتح کے موقع پر اسٹیڈیم میں موجود برازیل کے شہریوں نے بھی بھرپور جشن منایا۔
 

image

جرمن کھلاڑیوں نے زبردست دفاع کا مظاہرہ کیا اور کھیل کے پہلے ہاف میں جرمنی نے کھلاڑی تبدیل بھی کیے۔

جرمنی سیمی فائنل میں برازیل کو سات ایک کی عبرت ناک شکست دے کر فائنل میں پہنچا تھا اور جرمنی کی اس فتح کو بھی حیرت انگیز اور انوکھا قرار دیا گیا تھا۔
YOU MAY ALSO LIKE:

In a world where so much can change so quickly, perhaps it is reassuring that there is one constant which remains. The nation which had ripped Brazil's dreams to shreds in the semifinals, won its fourth World Cup after a tense 1-0 victory over Argentina Sunday.