دنیا کی عجیب و غریب جھیلیں

پانی انسان کی بنیادی ضرورت ہے۔ قدرت نے پانی کے ذخائر گلیشئر، ندی، دریا، جھیل اور سمندر کی شکل میں محفوظ کردئے ہیں۔ اگر ہم بات کریں صرف جھیلوں کی تو اس وقت پوری دنیا میں 3 ملین سے زائد جھیلیں پائی جاتی ہیں جو کہ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے قابل دید ہیں- لیکن ہم آج جن جھیلوں کا ذکر کررہے ہیں ان کا شمار دنیا کی عجیب و غریب جھیلوں میں ہوتا ہے۔ یہ کیوں عجیب وغریب کہلاتی ہیں اس کا اندازہ آپ کو آرٹیکل پڑھ کر ہوگا-
 

image
یہ جھیل Palau میں واقع ہے جو کہ گولڈن جیلی فش سے بھرپور ہے- اور یہاں غوطہ خوری کرنے والوں کو ایک منفرد تجربہ حاصل ہوتا ہے- ان جیلی فش کی جسامت ایک سکے سے لے کر فٹبال کے جتنی ہوتی ہے-
 
image
قرمزی رنگ کے پانی کی حامل یہ عجیب و غریب جھیل بولیویا کے علاقے Laguna Colorada میں واقع ہے اور 23 اسکوائر میل کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے- اس جھیل کے اس منفرد رنگ کی وجہ جھیل میں لال رنگ کی کائی اور دیگر جرثومہ کا ہونا ہے-
 
image
یہ ابلتے اور کھولتے پانی کی جھیل ڈومینیکا میں واقع ہے اور آج تک کوئی بھی شخص اس کے درجہ حرارت کی پیمائش نہیں کرسکا-
 
image
یہ کینیڈا میں واقع Manicouagan نامی جھیل ہے- جھیل کے وسط میں دکھائی دینے والا گول دائرہ اس وقت وجود میں آیا جب 200 ملین سال قبل 3.1 میل قطر کا سیارہ یہاں گرا- یہ جھیل 750 اسکوائر میل کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے-
 
image
یہ جھیل Trinidad میں واقع ہے جسے La Brea Pitch کے نام سے جانا جاتا ہے- یہ جھیل تقریباً 10 ملین ٹن معدنی تارکول پر مشتمل ہے جو کہ 10 ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا ہے- اور یہ زمین پر دنیا کا سب سے بڑا تارکول کا قدرتی ذخیرہ ہے-
 
image
یہ میڈیسن نامی جھیل کینیڈا میں واقع ہے- دیکھنے میں اس میں کوئی عجیب بات نہیں ہے لیکن آپ موسم سرما اسے ڈھونڈتے رہ جائیں گے٬ کیونکہ اس جھیل کے اندر بڑے بڑے سوراخوں کا ایک سلسلہ موجود ہے اور پانی ان کے اندر چلا جاتا ہے- ان زیرآب غاروں تک رسائی ناممکن ہے اور یہاں کی مقامی آبادی اسے جادوئی جھیل کہتی ہے-
 
image
بحیرہ مردار اردن میں واقع ہے اور اس کا پانی دوسرے سمندروں کی نسبت دس گنا زیادہ نمکین ہے- اس پانی میں جوڑوں اور جلد کی بیماریوں کے لیے شفایابی پائی جاتی ہے- دلچسپ بات یہ ہے کہ نمکیات کے باعث اس پانی میں کوئی ڈوبتا نہیں ہے اور لوگ اس کی سطح پر تیرتے رہتے ہیں- یہ سطح سمندر سے 1486 فٹ نیچے واقع ہے-
 
image
تنزانیہ کی وادی رفٹ میں واقع یہ نیٹرون نامی جھیل ایک خطرناک جھیل ہے- اس جھیل کا درجہ حرارت 60 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہوتا ہے اور اس جھیل پر آکر بیٹھنے والا کوئی پرندہ پتھر میں تبدیل ہوجاتا ہے- پرندے اس جھیل کی خوبصورتی دیکھ کر پانی میں ڈبکی لگاتے ہیں اور اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں-
 
image
McKenzie نامی یہ جھیل آسٹریلیاں میں فریزر نامی جزیرے پر واقع ہے- 370 ایکڑ کے رقبے پر پھیلی یہ جھیل مکمل طور پر بادلوں کے میٹھے پانی سے بھرتی ہے- اور یہ دنیا کے عالمی ثقافتی ورثے میں بھی شامل ہے-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

For many travellers a lakeside holiday might bring to mind soothing, nostalgic images of tiny cottages perched on the side of hills in the Lake District, or impressive Scotish lochs shrouded in mist. But if it's a unique experience you're looking for, why not consider a trip to one of these places instead?