کراچی کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا تحفہ

لاہور کے بعد اب کراچی کے شہریوں کے لیے بھی خوشخبری ہے کہ ان کے شہر میں بھی جلد ہی میٹرو بس چلتی دکھائی دے گی-

جی ہاں گزشتہ روز وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے کراچی کے شہریوں کو میٹرو بس کا ’تحفہ‘ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
 

image


میاں محمد نواز شریف نے یہ اعلان جمعرات کو کراچی کے دورے کے موقع پر کیا-

اس منصوبے کو ’گرین لائن‘ کا نام دیا گیا ہے اور جبکہ اس سلسلے میں سندھ حکومت کا بھی تعاون شامل ہوگا۔ نواز شریف نے میٹرو بس کے اس منصوبے کو شہر قائد کے لئے انقلابی قرار دیا ہے۔

جاری کردہ تفصیلات کے مطابق میٹرو بس سروس کا آغاز سرجانی ٹاوٴن سے شروع ہوکر ٹاور پر ختم ہوگا اور یہ فاصلہ 25 کلومیٹر سے زائد بنتا۔
 

image

اندازے کے مطابق اس سہولت سے ساڑھے تین لاکھ افراد کو فائدہ اٹھا سکیں گے۔ وزیراعظم کا یہ بھی کہنا ہے کہ میٹرو بس منصوبے پر جلد ہی ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کردیا جائے گا۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif on Thursday said that the federal government would complete the Green Line Bus Project in Karachi at the cost of Rs15 billion to ease the suffering of the masses. He said that the federal government had also released Rs55 billion for the Karachi-Multan Motorway Project.