غازی عبد الرشید اپنی یادیں واپس لے لیں!!!!

انسان بھی عجیب مزاج رکھتا ہے ۔خونی رشتے تو ہمیشہ سے اس کی کمزوری بنتے ہی ہیں مگر بسااوقات کچھ انجان رشتے بھی اس کی ہنسی چھین لیتی ہیں زندگی میں ایک ایسی روگ چھوڑجاتے ہیں کی کاٹ آئے دن بڑھتاجاتا ہے ،اداسی ِ دل کاساماں ہر گزرے دن دگنا ہوتاجاتاہے ۔

جانے کیوں ایسا ہوتا ہے کہ سوچ الگ ،مشن اور کازجدا جدا مگر کچھ لوگ بچھڑتے ہوئے ایک دائمی درد دے جاتے ہیں ۔

آج سے سات سال قبل کی بات ہے دشت ِاسلام آباد پہ ایک واقعہ رونماءہواتھا ۔غازی عبدالرشید نامی ایک آدمی والدہ سمیت”مارا“گیا تھا ۔میں کبھی اس ادمی سے نہیں ملا نہ میں اس کو جانتا تھا ۔سنا ہے وہ نظام عدل کی بات کررہاتھا ،البتہ میرے دیس کا مطلق العنان حکمران نے اسے دہشت گرد قرار دے کر آپریشن کا فیصلہ کیا اور وہ جان کی بازی ہار گئے ۔

آج سات سال بعد سوچتاہوں وہ کون تھا اور کہاں گیاان پہ بیتی اور ہم کہاں کھڑے ہیں ؟آج اس انجان شخص سے کہنے کیلے الفاظ بھی نہیں ۔افق کے اس پار جانے والے کو کیا بتاﺅں کہ تلاشِِ امن کیلے ان کو راستے سے ہٹاتو دیا مگر ہم آج بھی امن کو ترس گئے۔وہ نہیںرہے مگر اسلام آباد پھر بھی محفوظ نہ ہوسکا۔

والد کے مشن پہ جان کی پروا نہ کرنے والے شخص سے کیا بتاﺅں کہ ہمیں آج تلک یہ بھی پتا نہیں چلا کہ اس کو”قتل“کس نے کیا ۔اسلام آباد کی اصول پسند اور قانون شناس پولیس تو ہمیں یہ بتاچکی کہ اس واقعہ میں عزت مآب پرویز مشرف کا کوئی کردار نہیں وہ معصوم تھے اور ہیں ۔

عبدالرشید غازی ہمارا آپ سے کوئی رشتہ نہیں ،آپ دنیا کو ٹھکراکر موت کو ترجیح دینے والے انسان ہے جبکہ ہم دنیا ہی کے تلاش میں در در کی ٹھوکرے کھارہے ہیں ،آپ نے شیر کی ایک دن کی زندگی کو اختیار کیا اور ہم گیدڑکی سوسالہ زندگی کیلے ذلیل و خوار ہورہے ہیں ۔غازی صاحب آپ سے ایک ہی گزارش ہے کہ اپنی یہ انجان درد واپس لے لے ،ہمیںسکون کی زندگی گزارنے دے ،ہمیں خود یہ بات سجمھ نہیں آرہی ہمیں کیوں وقفے وقفے سے آج یاد آتے ہیں خصوصاََ ہر سال 10جولائی کو۔خدارا اس رمضان کا واسطہ اب اپنی یہ یاد بھی واپس لے لیں ۔
 فضل حق شہبازخیل
About the Author: فضل حق شہبازخیل Read More Articles by فضل حق شہبازخیل : 9 Articles with 9174 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.