جہاد النکاح۔۔۔ ایک نیا فتنہ

شنید ہے ، مستند اطلاعات بھی ، میڈیا میں بھی کئی مرتبہ ایسے واقعات کا چر چاہوتا رہتاہے کہ پاکستان کے کئی وڈیرے، جاگیردار اور دولت کے پجاری اپنی بہنوں اور بیٹیوں کی شادی قرآن مجید سے کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے اس کا بڑا سبب اور مطمع ٔ نظر یہی ہوتاہے جائیدادکی تقسیم ہونے سے بچ جائے ہمارے معاشرے میں ظلم ایجادکرنے کے بہت سے نسخے موجودہیں بیشتر اوقات تختہ ٔ مشق نرم و نازک عورت ہی بنتی ہے جس کی داد اورفریاد سننے والا کوئی نہیں یوں تو دنیا بھر میں خواتین کو جنسی تشدد کا شکار کرنا ایک عام سی بات ہے اسلام دنیا کا واحد مذہب ہے جس نے عورت کو عزت و تکریم سے نوازا بیشتر معاشروں میں عورت ایک جنس سمجھا جاتا ہے اب حال ہی میں عورت کے استحصال کی نئی شکل سامنے آئی ہے سینکڑوں پاکستانی لڑکیوں کو’’ جہاد النکاح‘‘کے نام پر شام بھیجا جارہاہے خدا جانے یہ فتویٰ کس نے دیا؟۔۔۔کس کے ذہن ِ رساکی سوچ ہے؟۔۔۔ عورت کے استحصال کی نئی شکل میں کون کون ملوث ہیں؟ یہ خوفناک انکشاف لوٹن (برطانیہ ) کے ایک مذہبی سکالرپیر سیدرضی حسن گیلانی نے کیاہے ۔۔پاکستان کی بھولی بھالی،غریب یا مذہب میں گہری دلچسپی رکھنے والی نو عمر لڑکیوں کو’’ جہاد النکاح‘‘ یاسیکسوئیل جہادکے نام پر ملک شام میں جنگجوؤں کی جنسی تسکین کیلئے بھیجاگیاہے جو انتہائی مجبوری کے تحت ان مجاہدین کی تنہائیاں دور کرنے کیلئے ’’ جہاد النکاح‘‘کریں گی ایسی اطلاعات انتہائی تشویش ناک ہیں۔۔ایسے فتوے گمراہ کن اور ایسے واقعات کا فوری ایکشن لینا انتہائی ضروری۔۔۔مذہبی سکالر نے ایک مکتب ِ فکرکے علماء پر یہ الزام بھی عائدکیاہے جو القاعدہ کے ہم خیال سمجھے جاتے ہیں کہ انہوں نے ایسے فتوے دئیے ہیں مجاہدین کی خاطر ’’ جہاد النکاح‘‘ یاسیکسوئیل جہاد جائزہے مجاہدین کی حوصلہ افزائی اور ان کی تنہائیاں دور کرنے کیلئے ایسا کیا جا سکتاہے۔اووسیز کمیونٹی پاکستانی ہائی کمشنرسے مطالبہ کرتی ہے کہ اس صورت ِ حال کو حکومت ِ پاکستان کے نوٹس میں لائیں ان واقعات کی فوری تحقیقات شروع کی جائیں اور اس نیٹ ورک کاسراغ لگاکراس میں ملوث افرادکو گرفتار کیا جائے اور ایسے گمراہ کن فتوے دینے والوں کے خلاف آئینی اور قانونی کارروائی کی جانی ناگزیرہے۔ ہمارا یہ المیہ ہے کہ ہر شخص اپنے مخصوص مفادات کیلئے اسلامی نظریات کی تشریح اپنے نقطہ ٔ نظرسے کررہاہے جس کی وجہ سے مسلمان تقسیم در تقسیم ہوتے چلے جارہے ہیں اس طرز ِ عمل نے اسلام کو جتنا نقصان پہنچایاہے شایداسلام دشمن قوتیں بھی نہیں پہنچا سکیں اب ’ جہاد النکاح‘‘ یاسیکسوئیل جہادکے نام پر ایک ایسے فتنے کی بنیادرکھی جارہی ہے جو دین ِ فطرت کے بنیادی فلسفے کے ہی خلاف ہے اور عورت کے استحصال کی نئی شکل بھی۔ اس فتنے کا قلع قمع جتنی جلدی ہو سکے کر دینا چاہیے دیرکے بڑے بھیانک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ حکومتوں کی روایتی سستی نے پہلے ہی بہت سے مسائل پیدا کررکھے ہیں اکثراوقات جب پانی سر سے گذرجاتاہے تب حکومت کو ہوش آتی ہے اسلام میں یقینا’ ’ جہاد النکاح‘‘ یاسیکسوئیل جہاد کی کوئی گنجائش نہیں یہ اسلام کے خلاف ایک گھناؤنی سازش بھی ہو سکتی ہے فطرت نے عورت کو خاندان کی بنیادقراردیاہے اس لئے تمام مکاتب ِ فکرکے علماء کرام اس فتنے کی سرکوبی کیلئے اینی ذمہ داریاں پوری کریں غفلت تباہ کن ہوگی۔۔ پاکستانی لڑکیوں کو’’ جہاد النکاح‘‘کے نام پر شام بھیجا جارہاہے خدا جانے یہ فتویٰ کس نے دیا؟۔۔۔کس کے ذہن ِ رساکی سوچ ہے؟۔۔۔ عورت کے استحصال کی نئی شکل میں کون کون ملوث ہیں؟ حکومت کیلئے اس نیٹ ورک کو تلاش کرنا کچھ مشکل نہیں۔اسلام میں نئے نئے فتنے۔ اپنی من پسند اختراعات اور تشریح ایک خوفناک عمل ہے حکومت، علما ء کرام اور سیاستدانوں کوکچھ تو کرنا ہوگا شاید ہم اپنے معاشرے کو اس طرح ایک نئے فتنے سے بچا سکیں۔
Ilyas Muhammad Hussain
About the Author: Ilyas Muhammad Hussain Read More Articles by Ilyas Muhammad Hussain: 32 Articles with 29961 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.