کھجور کے فائدے

قارئین کیونکہ رمضان شروع ہو چکا ہے اور اس کی افطاری میں ہم باقی لوازمات کے ساتھ کھجور کا بھی استعمال کرتے ہیں ۔بلکہ روزہ کھجور کے ساتھ ہی افطار کرنے کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ یہ ہمارے پیارے نبیﷺ کا پسندیدہ پھل اور سنت ہے۔ ادوستو کھجور رمضان المبارک میں استعمال ہونے والا سب سے پسندیدہ پھل ہے ۔ایک حدیث کے مطابق حضور ﷺ نے عجوہ کھجور کو جنت کا پھل کہا ہے۔اور ایک روایت کے مطابق آپ ﷺ نے ہی اس کا بیج مدینہ شریف میں لگایا تھا۔اور یہ شرف صرف مدینہ ہی کو حاصل ہے۔اور یہ بھی فرمایا کہ اس کے سات دانے صبح نہار منہ کھانے سے اس دن کسی بھی زہر یا جادو کا ا ثر نہ ہو گا۔اور نہور منہ کھجور کھانے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں۔کھجور انسان کو طاقتور اور مضبوط بناتی ہے۔کھجور کھانے سے انسان دل کی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتا ہے۔اور جو لوگ دبلے پتلے ہیں وہ اگر روزانہ کھجور کا ستعمال رکھیں تو موٹے ہو سکتے ہیں ۔اگر آپ دبلے پتلے ہیں توروزانہ چار عدد کھجور لیکر آدھا کلو دودھ میں ابال کر پیئیں انشااﷲ کمزور جسم فربہ ہو جائے گا۔اس کے علاوہ کھجور سے خون بھی بڑھتا ہے اور رنگت بھی سرخ و سفید ہو جاتی ہے۔اس کی گھٹلی آنتوں کے لئے بے ھد مفید ہے۔اس کے علاوہ کھجور جسمانی کمزوری کو بھی دور کرتی ہے۔اس میں وتامن اے،نشاستہ ،کیلشیم،فولاد اور فاسفورس ہوتا ہے۔

کھجور صرف پانچ سے سات عدد ہی کھائیں۔اگر کھجور کو بھگو کر اس کا نہار منہ پانی پی لیا جائے تو معدے کی صفائی ہو جاتی ہے۔اس کے علاوہ صبح سات کھجور کھانے سے جذام کی بیماری میں فائدہ ہوتا ہے۔اس کے علاوہ کھجور کھانے سے قولنج نہیں ہوتا۔اگر کسی خاتون کو حیض کثرت سے آتا ہو تو روزانہ سات دانے کھائے۔اس سے افاقہ ہو گا۔رمضان میں ہم اکثر ٹھنڈے پانی کا استعمال کرتے ہیں جس سے گیس وغیرہ ہو جاتی ہے اس کے لئے کھجور کھالی جائے تو اس بچا جا سکتا ہے۔کھجور مردوں کی جنسی طاقت کو بھی بڑھاتی ہے۔کھجور پرانی سے پرانی قبض میں بے حد مفید ہے۔اس کے علاوہ دوستو یرقان میں کھجور کھانا بھی مفید ہے۔دوستو یوں تو پرانی کھجور بھی کھائی جا سکتی ہے لیکن اگر پرانی کھجور کو کھانا مقصود ہو تو اسے ضرور آپ کھول کر دیکھ لیں تاکہ اس میں کیڑے وغیرہ نہ پڑ گئے ہوں۔کھانسی میں بھی کھجور بہت مفید ہے۔

دوستو کھجور کا استعمال کرتے وقت اس بات کا دھیان رکھیں کہ جن خواتین و حضرات کے معدے کمزور ہوں وہ شروع میں کم کھجور لیں کیونکہ یہ دیر سے ہضم ہوتیں ہیں۔کجھور کھانے کے بعد فوراً پانی کا استعمال نہ کریں اس سے ہاضمہ کی خرابی ہو جائے گی۔منقہ اور کھجور کو ملا کر کھبی بھی نہ کھائیں یہ نقصان دہ ہو سکتا ہے۔اس طرح نئی اور پرانی کھجوروں کو ملا کر بھی نہ کھائیں۔امید ہے کہ قارئین کو میرا یہ مضمون پسند آیا ہو گا۔اگر پسند آیا ہو تو لائیک ضرور کیا کریں۔اپنی دعاؤں میں مجھے ضرور یاد رکھیں ۔رمضان مبارک ہو۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1840824 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More