ہائی بلڈ پریشر اور چند بہترین غذائیں

ہائی بلڈ پریشر کو خاموش قاتل کہا جاتا ہے- اس مرض میں آپ کی خوراک ہی آپ کی سب سے بڑی دشمن ہوتی ہے، اور اس طرح آپ کئی قسم کے پسندیدہ کھانوں سے محروم ہو جاتے ہیں۔ تاہم ایسی بہت سی چیزیں بھی ہیں جو انتہائی مزیدار ہونے کے ساتھ ساتھ آپ کا بلڈپریشر کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

تربوز
لوگوں کی ایک بھاری اکثریت تربوز کی شوقین ہے۔ امریکی تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ تربوز دوران خون کو کنٹرول کرنے اور بلڈ پریشر معمول میں رکھنے میں مدد کرتا ہے۔
 

image


کیلے
کیلے میں پوٹاشیم کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے اور یہ بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے۔ اس میں پائے جانے والے معدنیات جسم میں موجود نمک پر اثر انداز ہوتے ہیں- تحقیق کے مطابق دن بھر میں صرف 2 کیلوں کا استعمال 10 فیصد تک بلڈ پریشر کم کردیتا ہے۔

ٹماٹر
ٹماٹر بھی بلڈ پریشر کی شرح میں کمی کا باعث بنتا ہے۔

انڈے کی سفیدی
ناشتے میں انڈے کی سفیدی کا استعمال کرنے سے نہ صرف پروٹین کی ضرورت پوری ہوتی ہے بلکہ بلڈ پریشر بھی کم ہوتا ہے۔
 

image

ڈارک چاکلیٹ
چاکلیٹ تو لوگ ویسے ہی بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔ لیکن یہ ایک دوا کے طور پر بھی کام کرتی ہے- جی ہاں بلڈپریشر کے مریض اگر 18 ہفتوں تک کچھ مقدار میں ڈارک چاکلیٹ کھائیں تو ان میں فشار خون کی شرح 20 فیصد تک کم ہوجاتی ہے۔

ہربل چائے
ہربل یا جڑی بوٹیوں سے بنی چائے کو ضرور اپنی عادت بناںیں۔ چھ ہفتے تک روزانہ تین کپ کا استعمال بلڈ پریشر میں سات پوائنٹس تک کمی لانے کا سبب بنتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق فشار خون میں تھوڑی سی کمی بھی دل کی صحت پر اثرانداز ہونے والے سنگین خطرات کو کم کردیتی ہے۔

کشمش
کشمش کا استعمال مختلف چیزوں میں کیا جاتا ہے٬ کشمش کی تھوڑی سی مقدار روزانہ استعمال کرنے سے آپ اس بلڈ پریشر کے مرض سے کافی حد تک محفوظ رہ سکتے ہیں۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Your diet plays a big role in whether you have high or normal blood pressure. Dietary recommendations for lowering blood pressure, such as the DASH (Dietary Approaches to Stop Hypertension) diet, include reducing your intake of fat, sodium, and alcohol.