پرکشش اور منفرد ڈیزائن کے حامل ریسٹورنٹ

عموماً لوگ کھانے کے لیے ایسے ریسٹورنٹ کا انتخاب کرتے ہیں جہاں کا کھانا بھی مزیدار ہو اور وہ باہر سے خوبصورت دکھائی دینے کے ساتھ ساتھ اندر سے بھی ان تزئین و آرائش انتہائی خوبصورتی کے ساتھ کی گئی ہو- آج ہم آپ کو دنیا کے چند ایسے ریسٹورنٹ کو دکھاتے ہیں جو کہ اندرونی طور پر نہ صرف خوبصورت ہیں بلکہ ان کی سجاوٹ بھی انتہائی منفرد انداز میں کی گئی ہے- دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ریسٹورنٹ اپنے خوبصورت ڈیزائن کی وجہ سے متعدد ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں-
 

image
یہ کیفے ساؤتھ افریقہ کے علاقے کیپ ٹاؤن میں واقع ہے اور اسے Truth کیفے کے نام سے جانا جاتا ہے-اس کیفے کو ایسے منفرد انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے کہ ہر چیز کسی مشین کا پرزہ محسوس ہوتی ہے-
 
image
The Jane نامی یہ خوبصورت ریسٹورنٹ بیلجیم کے علاقے Antwerp میں واقع ایک چرچ میں بنایا گیا ہے- خوبصورتی لانے کے لیے چرچ کی دوبارہ سے مرمت کی گئی ہے-
 
image
یہ عجیب و غریب ڈیزائن کا حامل کیفے فن لینڈ کے علاقے Turku میں واقع ہے اور اسے Logomo کیفے کے نام سے جانا جاتا ہے-
 
image
منفرد تزئین و آرائش سے آراستہ یہ ریسٹورنٹ رومانیہ کے علاقے Cluj-Napoca میں واقع ہے اور Joben Bistro کے نام سے مشہور ہے-
 
image
Ammo نامی یہ خوبصورت اور دلکش دکھائی دینے والا ریسٹورنٹ چین کے شہر ہانگ کانگ میں واقع ہے-
 
image
دلچسپ انداز میں تعمیر کردہ یہ ریسٹورنٹ بنگلور ریسٹورنٹ کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہ برطانیہ کے شہر لندن میں واقع ہے-
 
image
انتہائی خوبصورت اور آپ کی سوچ سے بھی زیادہ حسین یہ ریسٹورنٹ سوئیڈن کے علاقے گوتھن برگ میں واقع ہے اور اس کا نام Le Pain Frances ریسٹورنٹ ہے-
 
image
یہ رنگا رنگ ریسٹورنٹ سوئیڈن کے علاقے سٹاک ہوم میں واقع ہے اور اسے ڈیزائن بار کے نام سے جانا جاتا ہے-
 
image
خوبصورت اور دلکش روشنیوں سے آراستہ یہ ریسٹورنٹ انڈیا کے شہر ممبئی میں تعمیر کیا گیا ہے - اور اسے Auriga کے نام سے جانا جاتا ہے-
 
image
اس ریسٹورنٹ کے ایسے منفرد انداز سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ جسے دیکھتے ہی کسی چاکلیٹ آئسکریم کا گمان ہوتا ہے- درحقیقت یہ ایک بار ہے جو کہ پولینڈ کے Opole میں واقع ہے اور اس کا نام بھی چاکلیٹ بار ہی ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

A good interior design can do as much for a cafe, restaurant or bar as good food and drinks can. We made this list of 20 establishments to show you some of the best bar, cafe and restaurant interior designs in the world, and most of them have even won awards for their interiors.