بگ تھری بگ فور میں تبدیل٬ پاکستان شامل

اب جلد ہی آئی سی سی کے بگ تھری ممالک بگ فور میں بدلنے میں جارہے ہیں اور ان ممالک میں شامل ہو کر انہیں بگ تھری سے بگ فور بنانے والا ملک کوئی اور نہیں بلکہ پاکستان ہے- جی ہاں یہ دعویٰ حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کیا گیا ہے-

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق آئی سی سی کے ملبورن میں ہونے والے سالانہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ جون 2015 سے ایک سال کی مدت کے لیے آئی سی سی کا سربراہ پاکستان سے ہوگا۔
 

image


پی سی بی کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی سی سی کے اس سالانہ اجلاس میں پاکستان کو بہت سی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دیے جانے والے بیان کے مطابق پاکستان کو آئی سی سی میں بگ فور کیٹیگری حاصل ہوگئی ہے-اور اس طرح پاکستان کو آئی سی سی کے بگ تھری ممالک بھارت انگلینڈ اور آسٹریلیا کے بعد چوتھے ملک کی حیثیت دے دی گئی۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ اگلے آٹھ سالوں تک نشریات اور دیگر ذرائع سے جو آمدنی آئی سی سی کو حاصل ہوگی بگ تھری ممالک کے بعد اس کا چوتھا بڑا حصہ پاکستان کو حاصل ہوگا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان رواں سال کے آغاز میں جو چھ دو طرفہ سیریز کے لیے جس مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے گئے تھے اب اس کو بھی ایک باقاعدہ معاہدے کی شکل دے دی گئی ہے۔

آئی سی سی کے اس سالانہ آئی سی سی کے نئے آئین کے مطابق بننے والے انتظامی ڈھانچے کی منظوری کے بعد اجلاس میں بھارت کے این سری نواسن کو آئی سی سی کا پہلا چیئرمین مقرر کیا گیا۔
 

image

یاد رہے کہ این سری نواسن کو بھارتی سپریم کورٹ نے بد عنوانی کے معاملات کی آزادانہ تحقیقات کے لیے بی سی سی آئی کی صدارت سے عارضی طور پر ہٹا رکھا ہے-

جب آئی سی سی نے بگ تھری کا یہ نیا انتظامی ڈھانچہ پیش کیا تھا تو دنیائے کرکٹ کی جانب سے اسے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اس وقت کے چیئرمین ذکا اشرف نے اس کے حق میں ووٹ بھی نہیں دیا تھا جس کے بعد ذکا اشرف کو ہٹا کر نجم سیٹھی کو کرکٹ بورڈ کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا تھا ۔
YOU MAY ALSO LIKE:

The International Cricket Council (ICC) has agreed to grant fourth rank to Pakistan after the Big Three , the Pakistan Cricket Board (PCB) announced on Thursday. Pakistan has made extraordinarily significant gains at the International Cricket Council’s (ICC) annual meeting at Melbourne on Thursday, the PCB stated in a press release.