اسکائپ گروپ کا استعمال کیسے کیا جائے؟

اسکائپ گروپ بنانے کا مقصد:

* اسکائپ پر گروپ بنانے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ ہمارا بھیجا ہوا ایک پیغام(Instant Message – IM) ایک ساتھ کافی سارے لوگوں تک پہنچ جاتا ہےجبکہ الگ الگ وہی بات بہت سارے لوگوں تک پہنچانے میں کافی وقت صَرف ہوتا ہے۔

اسکائپ گروپ کے بارے میں اہم معلومات:

* اسکائپ گروپ پر صرف اور صرف ضروری اپڈیٹ ہی بھیجی جائیں۔

* اگر کسی کے بھیجے ہوئے پیغام (Instant Message – IM)پر جواب کی حاجت ہو تو ہی جواب دیا جائے ورنہ پیغام بھیجنے والے سےذاتی طورپر (Personally)رابطہ کر لیا جائے۔مثال کے طور پر۔۔۔۔۔۔

درست طریقہ

Nasir Memon: IT k Islami Bhaiyon ki Salary unke Accounts mey Transfer kardi gae hai.

غلط طریقہ

Nasir Memon: IT k Islami Bhaiyon ki Salary unke Accounts mey Transfer kardi gae hai.

A: Thanks for update.

B: Bahut shukriya.

C: J

D: Wah! Kya baat hai hamare HR ki.

* غیر ضروری گفتگو سے تو ہر وقت اجتناب کرنا چاہیئے جبکہ اسکائپ گروپ پر تو اس کی بہت زیادہ حاجت ہے۔

* اسکائپ گروپ میں شامل تمام لوگوں کے مزاج ایک جیسے نہیں ہوتےاور ہر کسی کے کام کی نوعیت بھی مختلف ہوتی ہے۔ اس لئےبعض لوگوں کوغیر ضروری گفتگو سے کوئی خاص پریشانی نہیں ہوتی جبکہ بعض لوگ سخت اذیت کا شکار ہوجاتے ہیں۔ لہذا غیر ضروری گفتگو سے حتی الامکان بچنے اور اچھی اچھی نیتوں کیساتھ محض ٖضروری گفتگوکرنے کی عادت بنائیے۔

* اسکائپ یا کسی بھی میسنجر پر کسی مخصوص شخص کو علیحدگی میں پیغام بھیجتے ہوئے بھی مذکورہ احتیاطیں اختیار کرلینے سے اِن شآء اللہ عزوجل فائدہ ہی ہوگا۔
Nasir Memon
About the Author: Nasir Memon Read More Articles by Nasir Memon: 103 Articles with 180332 views I am working in IT Department of DawateIslami, Faizan-e-Madina, Babul Madinah, Karachi in the capacity of Project Lead... View More