منفرد اور خوبصورت مقامات٬ تصور بھی مشکل

ہمارے اس سیارے پر متعدد ایسے مقامات موجود ہیں جن کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں- ان مقامات کو دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیسے ہم کوئی پینٹنگ دیکھ رہے ہوں یا پھر کسی سائنس فکشن مووی کا منظر ہو- لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ مقامات آپ کی سوچ سے بھی کئی زیادہ خوبصورت اور حسین ہیں-
 

image
یہ آرکٹک نامی مقام فن لینڈ میں واقع ہے اور تصویر میں دکھائی دینے والے برف کے مینار درحقیقت دیوقامت درخت ہیں جو کہ برف سے ڈھکے ہوئے ہیں- موسم سرما میں اس مقام کا درجہ حرارت منفی 15 ڈگری سینٹی گریڈ سے لے کر منفی 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ہوتا ہے-
 
image
یہ خوبصورت غاریں چین میں واقع ہیں جنہیں Reed Flute کے نام سے جانا جاتا ہے- ان کا شمار چین کے پرکشش اور انتہائی مقبول ترین مقامات میں ہوتا ہے- یہ غاروں کا سلسلہ 240 میٹر طویل ہے-
 
image
یہ دلکش آبشار رومانیہ میں واقع ہے جو Bigar کے نام سے مشہور ہے- یہ دنیا کے خوبصورت ترین آبشاروں میں سے ایک ہے- اس آبشار کی لمبائی 8 میٹر ہے-
 
image
یہ جگمگاتا منظر مالدیپ Vaadhoo نامی جزیرے کا ہے اور یہ جزیرہ اپنے اسی حسین منظر کی وجہ سے دنیا کے مقبول ترین جزیروں میں سے ایک ہے- سمندر میں موجود چمکتے ستارے درحقیقت phytoplankton نامی سمندری جرثومے ہیں-
 
image
یہ کوئی پینٹنگ نہیں بلکہ نمبیا کے علاقے Deadvlei کا ایک حقیقی منظر ہے- یہ ایک صحرا ہے جہاں دنیا کے بلند ترین ریت کے ٹیلے پائے جاتے ہیں- اور درختوں کے پسِ منظر میں ریت کے ٹیلے ہی دکھائی دے رہے ہیں-
 
image
یہ روس کی بیکال نامی جھیل ہے اور یہ دنیا کی میٹھے پانی قدیم ترین جھیل ہے- موسم سرما میں یہ منجمد ہوجاتی ہے لیکن ان برف کی تہوں کے 130 فٹ نیچے صاف و شفاف پانی دیکھا جاسکتا ہے-
 
image
یہ تصویر تو شاید آپ نے بےشمار مرتبہ دیکھی ہو لیکن اس کی حقیقت سے کم ہی لوگ واقف ہوں گے- یہ مقام یوکرین کے علاقے Klevan میں واقع ہے- یہاں سے دن میں تین مرتبہ ٹرین گزرا کرتی تھی لیکن اب یہ ٹریک ٹرین کی آمد و رفت کے لیے بند ہے-
 
image
یہ دلکش و حسین منظر کی حامل غار نیوزی لینڈ کے علاقے Waitomo میں واقع ہے اور اسے Glowworm کے نام سے جانا جاتا ہے- غار کی چھت کے ساتھ چمکتے ستارے اصل میں جگنو ہیں اور یہاں ان کی تعداد ہزاروں میں ہے-
 
image
یہ عجیب و غریب اور حیرت انگیز منظر چین کے Yuanyang County نامی کھیت کا ہے اور اسے کسانوں نے تخلیق کیا ہے- یہ منظر بلندی سے واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے- یہ چاول کے کھیت ہیں جو کہ Ailao نامی پہاڑی کی ڈھلوانوں پر واقع ہیں-
 
image
یہ رنگین دریا کولمبیا میں واقع ہے اور اسے Caño Cristales کہا جاتا ہے- یہ دنیا کا ایک خوبصورت ترین دریا ہے- دریا کے ان رنگوں کی وجہ یہاں کثرت سے اگنے والے فلورا اور فیونا نامی پھول ہیں جو کہ بہتے دریا کو پیلا٬ سبز٬ نیلا٬ کالا اور لال رنگ فراہم کرتے ہیں-

 
YOU MAY ALSO LIKE:

So many other-worldly places exist right on our planet, and we never even knew about it. Here are some landmarks that look like paintings and scenes from science fiction movies. Like Sentinels of the Arctic, Finland or Reed Flute Caves, China.