مسکرائیں اور حیرت انگیز فوائد اٹھائیں

مسکراہٹ وہ چیز ہے جس کے حصول کے لیے آپ کو کولی رقم نہیں ادا کرنی پڑتی اور یہ آپ کے بس میں بھی ہوتی ہے- لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے مسکرانے سے صرف آپ کا موڈ ہی خوشگوار نہیں ہوتا بلکہ اور بھی چند حیرت انگیز فوائد حاصل ہوتے ہیں-
 

image


اگر آپ کسی وجہ سے ڈپریشن کا شکار بھی ہوں تب بھی مسکراہٹ آپ کے مزاج یا موڈ پر خوشگوار اثرات مرتب کرتی ہے۔ سوئیڈن کی اپسلا یونیورسٹی کی تازہ تحقیق کے مطابق مسکراہٹ نہ صرف مزاج پر اثرانداز ہوتی ہے بلکہ اسے خوشگوار بھی بنا دیتی ہے۔

مسکرانے کا ایک حیرت انگیز فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ آپ کی زندگی بڑھانے کا سبب بنتی ہے- اگر آپ طویل زندگی چاہتے ہیں تو پھر اچھی خوراک اور بھرپور نیند کے ساتھ ساتھ مسکراہٹ کو بھی اپنی زندگی کا حصہ بنائیں-

آپ کا مسکرانا صرف آپ کے لیے نہیں بلکہ دوسروں کے لیے بھی فائدہ مند ہوتا ہے- ہیولیٹ پیکارڈ کی ایک تحقیق کے مطابق کسی دوست یا رشتے دار کے چہرے پر مسکراہٹ دیکھنے سے بھی دل و دماغ میں خوشی کی لہر پیدا ہوتی ہے جو کہ موڈ کو خوشگوار بناتی ہے-

امریکی تحقیق کے مطابق زیادہ مسکرانے والے افراد کی شادیاں بھی زیادہ کامیاب ہوتی ہیں اور وہ ایک طویل مدت تک برقرار رہتی ہیں- مسکرانے کے عادی افراد زیادہ پرامید٬ خوش باش اور جذباتی لحاظ سے مستحکم ہوتے ہیں- اور اسی وجہ سے ان افراد کے رشتے بھی مضبوط ہوتے ہیں-
 

image

مسکرانے کی عادت آپ کو دوسروں کی نظر میں بہترین بناتی ہے اور وہ آپ کو ایک قابلِ اعتماد اور ملنسار شخص سمجھتے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE:

Smiling and laughing can have a positive effect on your well-being, but as you make the transition from child to adult, you often tend to lose the habit of indulging in these behaviors. A good example of this is a children’s playground: You often see the kids running around, constantly laughing and smiling as they enjoy living in the moment, while the parents sit around the edge, full of the stresses.