ہومیو پیتھک ادویات کا استعمال اور احتیاط

آج میں ہومیو پیتھک ادویات پر روشنی ڈالنا چاہتا ہوں۔کیونکہ بہت سے لوگوں کی نظرمیں ہومیو ادویات کے بارے میں مشہور ہے کہ اگر ان کا فائدہ نہ ہو تو نقصان بھی کوئی نہیں ہے۔ایساہر گز نہیں ہے۔ہاں یہ ضرور ہے کہ یہ ادویات استعمال میں آسان اور اثر میں تیز تر ہیں۔یہ ادویات اس وقت اثر کرتی ہیں جب ہومیو پیتھک کے اصول و ضوابط کے مطابق ان کو استعمال کیا جائے۔اس لئے ضروری ہے کہ آپ ایک ماہر ڈاکٹر سے ہی اپنا علاج کروائیں کیونکہ وہی ان اصول و ضوابط کو بہتر جانتا ہے۔اور اگر آپ اپنے طور پر یا پھر غیر دانشمندانہ طریقہ سے ادویات کا استعمال کریں گے تو پھر فائدہ کی بجائے آپ کو نقصان ہی ہو گا۔آپ کو میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ہومیو ادویات انتہائی موئثر ہیں۔میں نے پرانی سے پرانی بیماری کا علاج ہومیو پیتھک ادویات سے کیا ہے جو کارگر ثابت ہوئیں ہیں۔اور ہاں میری ہومیو ڈاکٹر سے درخواست ہے کہ ایک وقت میں ایک ہی دوا استعمال کروائیں۔دوا کی چند خوراکیں ہی اپنا اثر دکھا دیتی ہیں۔آپ ہمیشہ طاقت 6,30,200تک کی ادویات استعمال کروائیں۔اس سے اوپر کی طاقت کی ادویات ایک ماہر ہومیو ڈاکٹر ہی تجویز کر سکتا ہے۔کیونکہ ان کے انتہائی خطرناک اثرات ہو سکتے ہیں۔قارئیں آپ اپنے طور پر لٹریچر پڑھ کر کوئی دوا استعمال نہ کریں ہمیشہ کسی ماہر ہومیو ڈاکٹر سے مشورہ کر کے ہی استعمال کریں۔اگر ایک شخص کو ایک دوا سے آرام یا فائدہ ہوا ہے تو ضروری نہیں کہ اسی دوا سے دوسرے کو بھی فائدہ ہو۔اور آپ ہمیشہ مستند لیبارٹری کی تیار کردہ ادویات کا ہی استعمال کریں۔اشتہاری ادویات سے ہر ممکن طور پر بچنا چاہئیے۔یہ مہنگی ہونے کے علاوہ ضروری نہیں کہ آپ کو فائدہ بھی پہنچائیں۔

ہومیو پیتھک ادویات اور احتیاط:
٭اگر آپ میں سے کوئی بھی ہومیو ادویات استعمال کر رہا ہے تو براہ مہربانی ان ادویات کو تیز روشنی،گرمی اور تیز خوشبو سے دور رکھیں۔
٭جب بھی ہومیو دوا کا استعما ل کریں شیشی کو اچھی طرح ہلا لیں۔
٭جس شیشی میں آپ نے دوا خریدی ہے اسی شیشی میں دوا رہنے دیں اس کی شیشی کو تبدیل نہ کریں۔
٭جب دوااستعمال کرنی ہو ڈھکن اسی وقت کھولیں اور اسی وقت بند کر دیں۔
٭اگر آپ گولیوں کی صورت میں دوا لے رہے ہیں تو صاف ہاتھوں سے دوا کا استعمال کریں ۔
٭کھبی بھی بوتل میں پھونک نہ ماریں اس سے جراثیم پھیلتے ہیں۔
٭قطروں کی صورت میں جس گلاس،چمچ یا کپ کو استعمال کرنا ہے اسے اچھی طرح دھو لیں اور دھوپ میں خشک کر لیں۔
٭دوا ہمیشہ کھانے کے آدھ گھنٹہ بعد استعمال کریں۔یا پھر ہومیو ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق اس دوا کا استعمال کریں۔
٭جب بھی آپ ہومیو پیتھک دوا کا استعمال کر رہے ہوں تو پھر ایلوپیتھک اور یونانی ادویات کا استعمال ترک کر دیں۔ان کے استعمال سے ہومیو دوا کا اثر نہ ہو گا۔
٭دوا ہمہشہ کسی اچھے دوا اساز ادارے یا ہومیو سٹور سے ہی خریدیں۔تا کہ یقین ہو کہ دوا صحیح ملی ہے۔
آج میں نے مختصر طور پر ہومیو ادویات کے بارے میں معلومات آپ سے شیئر کی ہیں امید کرتا ہوں کہ آپ اس سے ضرور فائدہ اٹھائیں گے۔شکریہ

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1841275 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More