دنیا کے سب سے زیادہ مصروف ترین ائیرپورٹ

بات چاہے کاروباری سفر کی ہو یا سیاحتی سفر کی٬ زیادہ تر صاحبِ حیثیت افراد کا رخ ائیرپورٹ کی جانب ہوتا ہے- آج کے دور میں ائیرپورٹ کی اہمیت سے کسی صورت بھی انکار نہیں کیا جاسکتا کیونکہ یہاں صرف قومی پروازوں ہی کی نہیں بلکہ بین الاقوامی پروازوں کی آمد و رفت بھی جاری رہتی ہے- آج ہم آپ کو دنیا کے چند سب سے زیادہ مصروف ترین ائیرپورٹ کے بارے میں بتائیں جو کہ سالانہ لاکھوں مسافروں کے لیے اپنی خدمات سرانجام دیتے ہیں-
 

Frankfurt Airport
فرینکفرٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ جرمنی کے پانچویں بڑے شہر فرینکفرٹ میں واقع ہے- 2,100 ہیکٹر ( 5,200 ایکڑ ) کے رقبے پر پھیلے اس ائیرپورٹ کے دو مسافر ٹرمینل ہیں- سال 2013 کے پہلے 10 ماہ میں اس ائیرپورٹ کو 49 ملین مسافروں نے سفر کے لیے استعمال کیا- یہ دنیا کا دسواں سب سے زیادہ مصروف ترین ائیرپورٹ ہے-

image


Dallas/Fort Worth International Airport
دنیا کا نواں سب سے زیادہ مصروف ترین ائیرپورٹ امریکہ کا یہ پرائمری انٹرنیشنل ائیرپورٹ ہے جو کہ 17,207 ایکڑ کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے- یہ امریکی ریاست ٹیکساس کا سب سے بڑا جبکہ امریکہ کا دوسرا بڑا ائیرپورٹ ہے- سال 2013 میں جنوری سے لے اکتوبر تک اس ائیرپورٹ سے 50 ملین مسافروں نے سفر کیا-

image


Paris Charles de Gaulle Airport
اس ائیرپورٹ کے Roissy ائیرپورٹ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور یہ فرانس کا سب سے بڑا ائیرپورٹ ہے-یہ ائیرپورٹ مختلف حصوں میں ہے جو کہ 25 کلومیٹر (16 میل) پر پھیلا ہوا ہے- اس ائیرپورٹ نے سال 2013 کے جنوری سے لے کر اکتوبر تک 52.6 مسافروں کے لیے اپنی خدمات سرانجام دیں- یہ دنیا کا آٹھواں مصروف ترین ائیرپورٹ ہے-

image


Dubai International Airport
دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ مشرقِ وسطیٰ کی ائیرلائنوں کا ایک بڑا مرکز ہے- دبئی کا مرکزی ائیرپورٹ ہے جو کہ Al Garhoud ڈسٹرکٹ میں واقع ہے- سال 2013 میں جنوری سے اکتوبر تک اس ائیرپورٹ کو 55 ملین مسافروں نے سفر کے لیے استعمال کیا- یہ ائیرپورٹ دنیا کے سب سے زیادہ مصروف ترین ائیرپورٹ کی فہرست میں ساتویں پوزیشن پر ہے-

image


Los Angeles International Airport
دنیا کا چھٹا سب سے زیادہ مصروف ترین ائیرپورٹ امریکی شہر لاس اینجلس میں واقع ہے جو کہ امریکہ دوسرا سب سے زیادہ آبادی والا شہر ہے- 16 میل ( 26 کلومیٹر ) کے رقبے پر پھیلا یہ ائیرپورٹ لاس اینجلس کے جنوب مغربی حصے میں واقع ہے- سال 2013 کے پہلے 10 ماہ میں اس ائیرپورٹ سے 55.9 ملین افراد نے سفر کیا-

image


Chicago O'Hare International Airport
دنیا کا پانچواں سب سے زیادہ مصروف ترین شکاگو انٹرنیشنل ائیرپورٹ ہے جسے O'Hare ائیرپورٹ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے- یہ ائیرپورٹ شکاگو کے شمال مغربی کونے میں واقع ہے جو کہ 17 میل ( 27 کلومیٹر ) رقبے پر پھیلا ہوا ہے- اس ائیرپورٹ نے سال 2013 کے جنوری سے لے کر اکتوبر تک 56.2 ملین مسافروں کے لیے اپنی خدمات سرانجام دیں-

image


Tokyo International Airport
ٹوکیو انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو عام طور پر ہنڈا ائیرپورٹ یا ہنڈا ٹوکیو ائیرپورٹ کے نام سے جانا جاتا ہے- اور یہ ٹوکیو شہر میں موجود دو ائیرپورٹ میں سے ایک ہے- ٹوکیو کے علاقے اوٹا میں واقع یہ ائیرپورٹ 8 میل ( 14 کلومیٹر ) کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے- اور گزشتہ سال جنوری سے لے کر اکتوبر تک اس ائیرپورٹ کو 57 ملین افراد نے اپنے سفر کے لیے استعمال کیا- یہ دنیا چوتھا سب سے زیادہ مصروف ترین ائیرپورٹ ہے-

image


London Heathrow Airport
لندن ہیتھرو ائیرپورٹ یا ہیتھرو ائیرپورٹ انگلینڈ کے علاقے لندن کا ایک بڑا انٹرنیشنل ائیرپورٹ ہے- یہ دنیا کا تیسرا سب سے زیادہ مصروف ترین ائیرپورٹ ہے جو کہ مغربی لندن میں واقع ہے- اس ائیرپورٹ پر زیادہ تر بین الاقوامی مسافروں کی آمد و رفت ہوتی ہے- سال 2013 کے ابتدائی 10 ماہ اس ائیرپورٹ نے 61 ملین مسافروں کے لیے اپنی خدمات سرانجام دیں- مصروف ترین ائیرپورٹ کی فہرست میں اسے تیسرا نمبر حاصل ہے-

image


Beijing Capital International Airport
یہ بجنگ کا مرکزی انٹرنیشنل ائیرپورٹ ہے جو کہ دنیا دوسرا سب سے زیادہ مصروف ترین ائیرپورٹ ہے- بیجنگ شہر کے شمال مشرق میں واقع یہ ائیرپورٹ 19 میل ( 32 کلومیٹر ) کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے- سال 2013 کے پہلے 10 ماہ اس ائیرپورٹ نے 70 ملین مسافروں کے لیے اپنی خدمات سرانجاد دیں-

image

Hartsfield–Jackson Atlanta International Airport
یہ دنیا کا سب سے مصروف ترین انٹرنیشنل ائیرپورٹ ہے اور مقامی طور پر اسے صرف اٹلانٹا ائیرپورٹ کے نام سے جانا جاتا ہے- امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں واقع یہ ائیرپورٹ 6 میل ( 11 کلومیٹر ) کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے- سال 2013 میں جنوری سے لے کر اکتوبر تک اس ائیرپورٹ نے 70 ملین سے زائد مسافروں کے لیے اپنی خدمات سرانجام دیں اور اسی وجہ سے اسے دنیا کے سب سے زیادہ مصروف ترین ائیرپورٹ کا اعزاز حاصل ہوا-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Whether on business or pleasure trip, airport is the first port of call for most travelers. In this day and age, we simply cannot avoid them. Let's take a look at some of the busiest airports in the world based on passenger traffic.