حب الوطنی میں پاکستانی سرفہرست

اس حقیقت سے کسی کو انکار نہیں کہ پاکستانی قوم انتہا کی محبِ وطن واقع ہوئی ہے اور اب پاکستان کی غیور عوام کے جذبات کو بین الاقوامی سطح پر بھی تسلیم کیا جائے گا-

حال ہی میں ہونے والے ایک بین الاقوامی سروے کے مطابق پاکستانی دنیا میں سے سے زیادہ محب وطن ہیں اور 88 فیصد پاکستانی ہر وقت اپنے پیارے ملک کے لیے جان دینے کو تیار ہیں۔ اور حب الوطنی کے اس مقابلے میں پاکستان نے امریکا اور چین سمیت کئی ممالک کو شکست دی ہے-
 

image


گیلپ کے بین الاقوامی سروے میں مختلف ممالک کی اقوام کے سامنے یہ سوال رکھا گیا کہ کیا وہ جنگ کی صورت میں اپنے وطن کیلئے لڑیں گے؟

سروے کے مطابق صرف 74 فیصد چینی، 58 فیصد امریکی اور چلی کے صرف 47 فیصد شہری جنگ کی صورت میں ملک کی خاطر جان قربان کرنے کے لیے تیار ہوئے۔

گیلپ سروے کے مطابق 88 فیصد پاکستانیوں نے ملک کی خاطر جان دینے کی حامی بھری، 10 فیصد نے انکار کیا جبکہ 2 فیصد نے کوئی جواب نہیں دیا۔

سروے کے دوران پاکستانیوں سے ملک میں موجود تمام تر مشکلات کے باوجود جان دینے کے لیے پوچھا گیا تو بھی پاکستانی ملک کی خاطر اپنی جان دینے کو تیار تھے-
 

image

سروے کے مطابق چین میں 74فیصد نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے کا اقرار کیا، 20 فیصد نے انکار جبکہ 6 فیصد نے کوئی جواب ہی نہیں دیا۔ امریکا کے 58 فیصد شہری جان دینے کے لیے تیار تھے جبکہ 41فیصد نے انکار کیا اور ایک فیصد نے کوئی جواب نہ دیا۔

سروے میں چلی کے شہریوں میں سب سے کم حب الوطنی پائی گئی٬ چلی کے صرف 41 فیصد شہریوں نے ہاں میں جواب دیا٬ 47 فیصد نے انکار کیا اور 12 فیصد نے کوئی جواب نہ دیا۔
YOU MAY ALSO LIKE:

According to a Gilani Research Foundation Survey carried out by Gallup Pakistan, majority Pakistanis (88%) say they would fight for their country if there were another war. A nationally representative sample of adult men and women, from across the four provinces was asked, “We all hope that there will not be another war, but if it were to come to that, would you be willing to fight for your country?” Responding to this, 88% said yes and 10% said no. 2% did not respond.