مگرمچھوں کے ساتھ خطرناک کارنامہ

مگرمچھ کا شمار دنیا کے خطرناک ترین جانوروں میں ہوتا ہے اور اس کے نام سے ہی انسان کے جسم خوف کی خوف کی لہر دوڑ جاتی ہے- لیکن ایک امریکی شخص نے مگرمچھوں کے ساتھ ایک ایسا خطرناک کارنامہ سرانجام دیا کہ آس پاس کے لوگ بھی حیرت زدہ رہ گئے-
 

image


امریکی ریاست Louisiana میں واقع ایک پارک میں تفریح کی غرض سے آنے والے ایک شخص نے کشتی سے سفر کے دوران مگرمچھوں سے بھرے تالاب میں چھلانگ لگا دی-

جس کے بعد یہ شخص تالاب میں موجود مگرمچھوں کو پیار کرنے لگا اور ان کے ساتھ کھیلنے لگا اور ساتھ ہی اپنے منہ سے مرغی کے گوشت کا ٹکڑا پکڑ کر مگرمچھ کو کھلایا۔
 

image

کشتی میں سوار دیگر افراد نے ان لمحات کو اپنے کیمروں میں محفوظ کرلیا جبکہ اس شخص کی اس ویڈیو کو سماجی روابط کی ویب سائٹ فیس بک پر بہت پسند کیا گیا اور لاکھوں مرتبہ شئیر بھی کیا گیا۔
 

YOU MAY ALSO LIKE:

A tourist on a swamp boat in Louisiana has captured on video the spine-chilling moment a guide jumped in the water to feed a pair of alligators, offering the animals treats directly from his lips. The footage shot by Stacy Hicks outside Jean Lafitte Historical Park and Preserve last month has gone viral, racking up more than 108,000 shares on Facebook while drawing sharp criticism from state wildlife officials.