لیموں کا استعمال اور فوائد

آج میں آپکے لئے جس مضمون کا انتخاب کیا ہے وہ لیموں ہے۔یوں تو لیموں کی افادیت سے کسی کو انکار نہیں ارو ہر کوئی اس کے فواید سے بخوبی واقف بھی ہے۔لیکن پھیر بھی میں نے سمجھا کہ اس کے استعمال اور فوائد کیوں نہ ایک جگہ یکجا کر دیا جائے۔دیکھا جائے تو قدرت نے اس پھل میں کتنے فائدے رکھے ہیں۔یہ پھل اپنی غذائی اہمیت اور فوائد کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔لیموں میں سٹرک ایسڈ،کیلشیم،پوٹا شیم اور فولاد ،فاسفورس،وٹامن اے ،وٹا من سی اور بی کافی مقدار میں موجود ہیں۔طبعی لحاظ سے بھی اس کی افادیت سے کسی کو انکار نہیں۔قے اور متلی میں اس کو چاٹ لیں تو قے اور متلی رک جاتی ہے۔موٹاپے یا وزن میں کمی کے لئے بھی اسکو صبح نہار منہ ایک گلاس پانی اور ایک چمچ شہد ملا کر لیں یقیناً افاقہ ہو گا۔ گرمیوں کا موسم ہے اور ہر کوئی گرمی سے پریشان ہے لیکن جناب یہ لیموں ہی ہے جو آپکی گرمی میں کمی کر سکتا ہے اور آپکو پرسکون رکھ سکتا ہے۔جی ہاں گرمیوں میں لیموں کی سکنجبین کا اپنا ہی مزہ ہے۔اس میں پانی،لیموں،چینی اور تھوڑا سا نمک ملا لیں تو یہ آپکے بہترین شربت تیار ہو جائے گا۔اس کو گرمیوں میں ضرور پی لیا کریں۔یہ پیاس کو کم کرتا ہے۔اس کے علاوہ بد ہضمی اور پیٹ کی گیس کو کنٹرول کرتا ہے۔اس کے علاوہ غذا کے ہاضمے میں بھی مفید ہے۔یہ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے۔اگر سر چکرا رہا ہو تو بھی لیموں کا شربت پینا مفید ہے۔لیموں کا شربت سانس کیی بیماریوں اور ذہنی دباؤ کو بھی کم کرتا ہے۔کیونکہ اس میں کیلشیم کی مقدار بھی موجود ہے اس لئے یہ بڑھتے ہوئے بچوں کے لئے مفید ہے۔سردیوں میں بھی یہ آپکے کام آ سکتا ہے اگر آپ کو نزلہ و زکام ہو جائے تو قہوہ میں نمک اور ایک لیموں کا رس ڈال کر پئیں۔آرام آئے گا۔یہ لیموں آپکے دانتوں کو چمکانے کے لئے بھی ہے جی ہاں اس کے چھلکے کو دانتوں پر ملیں اس سے آکے دانتوں سے میل اتر جائے گا۔اس کے علاوہ یہ منہ سے بد بو کو بھی ختم کرتا ہے۔دانت درد میں بھی لگانے سے آرام ملتا ہے۔مسوڑوں سے خون نکلنے کی صورت میں لیموں کا رس لگائیں اس خون رک جائے گا۔اگر گلے کی سوزش یا گلا خراب ہو تو نیم گرم پانی میں لیموں کا رس ملا کر غرارے کرنے سے گلا ٹھیک ہو جاتا ہے۔سردیوں میں ویسلین میں لیموں کا رس نچوڑ لیں اور اپنے ہاتھوں پر لگائیں اس سے کھردرے ہاتھ ملائم ہو جائیں گے۔اس کے چھلکے کو منہ پر رگڑیں اس سے چہرے کی رنگت صاف ہو گی اور نکھر کائے گی۔

اس کے علاوہ لیموں آپکے بالوں میں چمک بھی پیدا کرتا ہے۔اس کے لئے آپ قہوہ میں ایک لیموں کا رس ڈال دین۔جن بالوں کو شیمپو کریں تو اس کے بعد اس قہوہ سے بالوں کو دھو لیں آپکے بالوں میں چمک آ جائے گی اور روکھا پن ختم ہو جائے گا۔رات کو سرسوں یا ناریک کے تیل میں ایک لیموں کا رس ملائیں اور لگا لیں صبح اٹھ کر سر کو دھو لیں ۔بال گرنا بند ہو جائیں گے۔یاد رکھیں کہ بالوں کے لئے لیموں کا استعمال ہفتہ میں ایک بار ہی کریں۔زیادہ استعمال سے نقصان کا اندیشہ ہے۔ویسے بھی کسی بھی چیز کا ھد سے زیادہ استعمال نقصان دہ ہی ہوتا ہے۔موٹے لوگ اس کو روزانی استعمال کریں اس سے ان کے وزن میں کمی ہوگی۔دو چمچ روغن بادام میں دو قطرے لیموں کے ملا کر زخم پر روئی سے دن میں کئی بار لگانے سے زخم ٹھیک ہو جاتا ہے۔گھریلو سطح پر بھی خواتین اس سے بہت زیادہ کام لیتی ہیں۔برتنوں کی چکنائی ہو ،اوون کی اندرونی یا بیرونی گندگی ہو یہ سب کچھ بڑی آسانی صاف کر دیتا ہے۔امید ہے قارئین آپ کو یہ مضمون بھی پسند آیا ہو گا۔پلیز لائیک کرنے میں کنجوسی مت کریں۔انشاء اﷲ پھر کسی نئے موضوع کے ساتھ حاضر ہوں گا۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1828981 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More